پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردیاں جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-24
in تازہ تریں
A A
ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار‘سرینگر میں ایک اور سرد رین رات درج

Cold

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

L

سرینگر/24 فروری

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے شدید سردیوں کا زور جاری ہے اور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔محکمہ موسمیات کے وادی میں 26 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے :وزیر اعلیٰ

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 27 اور 28 فروری کو کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 فروری کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں وادی میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک بھی کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خراب موم کے دوران کہیں کہیں مٹی کے تودے کھسک آنے کے امکانات ہیں۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے ۔

دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی20.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مارچ کے پہلے ہفتے میںبھاری برفباری کا امکان

Next Post

آل انڈیا ریڈیو سری نگر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے چار دنوں سے بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہم پابندیوں کے فیصلوں کے حق میں کبھی نہیں:عمر عبداللہ
تازہ تریں

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے :وزیر اعلیٰ

2025-06-15
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

2025-06-15
سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی
تازہ تریں

سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی

2025-06-15
logoo76-1
تازہ تریں

کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ٹولولنگ چوٹی پر فوج کاخصوصی مشن

2025-06-14
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
تازہ تریں

پونچھ میں محکمہ ریونیو کا اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی

2025-06-14
تازہ تریں

امرناتھ جی یاترا:یاتریوں کیلئے ۱۲۵لنگر قائم کئے جائیں گے

2025-06-13
تازہ تریں

سنٹرل جیل اور کوٹ بلوال کی سکیورٹی اب سی آئی ایس ایف کے سپرد

2025-06-13
تازہ تریں

آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم کرنا بھی سماجی و اقتصادی اصلاحات تھی:جتیندر سنگھ

2025-06-13
Next Post

آل انڈیا ریڈیو سری نگر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے چار دنوں سے بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.