منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مارچ کے پہلے ہفتے میںبھاری برفباری کا امکان

’ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری اور بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-24
in اہم ترین
A A
وادی میں بارشیں اور برفباری:’۱۱نومبر کی صبح سے موسم میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے‘

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران وسیع پیمانے کے برفباری و بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈائریکٹر داکٹر مختار احمد نے کہا کہ وادی میں۲۶فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ایک کمزور مغری ہوا کی لہر کے داخل ہونے کے نتیجے میں وادی میں۲۶فروری کی شام سے۲۸ فروری کی صبح تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری کا امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پھر۲۹فروری کو بھی موسم ابر آلود ہی رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس کے بعد شدید نوعیت کی ایک اور مغربی ہوا کی لہر داخل ہونے کے نتیجے میں وادی میں یکم مارچ سے۳یا۴مارچ تک میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری اور بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔
احمد نے کہا کہ میدانی علاقوں میں زیادہ بارشوں کے ہی امکانات ہیں تاہم ہلکی برف باری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو ان جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہئے جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں لوگوں کو محکمہ ٹریفک کی طرف سے جاری ایڈوائزری پر عمل پیرا ہونا چاہئے ۔
اس دوران وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے اور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ، ضلع کرگل میں منفی۲ء۲۲ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۲۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بلیدان ستمب کا پچاس فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے

Next Post

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردیاں جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار‘سرینگر میں ایک اور سرد رین رات درج

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردیاں جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.