سرینگر//
سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کمشنر اور سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے سی ای او اویس احمد کا کہنا ہے کہ سری نگر میں واقع پرتاب پارک میں تعمیر ہو رہے بلیدان ستمب (شہدا کی یاد گار) کا پچاس فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام کو بھی ٹائم لائن سے پہلے ہی مکمل کیا جائے گا۔
احمد نے کہا کہ سمارٹ سٹی کا یہ پروجیکٹ بھی انتہائی اہم پروجیکٹ ہے ۔
سی ای او نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
کمشنر ایس ایم سی نے کہا’’بلیدان ستمب پروجیکٹ ۲ء۵کروڑ روپیوں کی لاگت سے تیار ہو رہا ہے ۔اس کا۵۰فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام بھی ٹائم لائن سے پہلے ہی مکمل کیا جائے گا‘‘۔
احمد نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مئی ٹائم لائن ہے لیکن کام کو پہلے ہی مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے باقی پروجیکٹوں کی طرح یہ بھی ایک اہم پروجیکٹ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ بھی یہاں لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن جائے گا۔
بتادیں کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو پرتاب پارک میں بلیدان استمب کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے سال گذشتہ کے ماہ جون میں اس کی سنگ بنیاد رکھی تھی۔
ای بسوں کے بارے میں سی ای او نے کہا’’پہلے مرحلے میں سو گاڑیاں تھیں جن میں سے۷۶۵آئی ہیںدوسرے مرحلے کے لئے بھی منصوبہ بھیج دیا گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں بھی سو گاڑیاں آئیں گی اور ان کا بہت ہی اچھا ریسپانس مل رہا ہے ۔