جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

2024 کے انتخابات سے پہلے سی اے اے نافذ کریں گے: امیت شاہ کا بڑا دعوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-10
in تازہ تریں
A A
لوک سبھا میں تنظیم نو اورریزرویشن (ترمیمی) بل منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۱۰فروری

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 370 اور این ڈی اے کو 400 سے زیادہ نشستیں ملیں گی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں لگاتار تیسری بار حکومت تشکیل دی جائے گی۔

متعلقہ

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

امیت شاہ نے زور دے کر کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر کوئی سسپنس نہیں ہے اور یہاں تک کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کو بھی احساس ہوگیا ہے کہ انہیں دوبارہ اپوزیشن بنچوں میں بیٹھنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا”ہم نے آئین کے آرٹیکل 370 (جس نے سابق ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا) کو منسوخ کر دیا ہے۔ لہٰذا ہمیں یقین ہے کہ ملک کے عوام بی جے پی کو 370 اور این ڈی اے کو 400 سے زیادہ نشستیں دیں گے۔

شاہ نے یہ بات ای ٹی ناو¿ گلوبل بزنس سمٹ 2024 میں کہی۔

جینت چودھری کی قیادت والی راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی)، شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور کچھ دیگر علاقائی پارٹیوں کے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل ہونے کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خاندانی منصوبہ بندی میں یقین رکھتی ہے لیکن سیاست میں نہیں۔

ایس اے ڈی کے بارے میں مزید پوچھے جانے پر انہوں نے کہا”بات چیت چل رہی ہے لیکن کچھ بھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے“۔ امیت شاہ نے کہا کہ 2024 کا الیکشن این ڈی اے اور اپوزیشن بلاک کے درمیان نہیں ہوگا بلکہ ترقی اور محض نعرے لگانے والوں کے درمیان ہوگا۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڈو یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ نہرو گاندھی خاندان کو اس طرح کے مارچ کے ساتھ آگے بڑھنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ ان کی پارٹی 1947 میں ملک کی تقسیم کے لئے ذمہ دار تھی۔

حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے وائٹ پیپر کے وقت کے بارے میں امت شاہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کیونکہ ملک کو یہ جاننے کا پورا حق ہے کہ کانگریس کی زیرقیادت یو پی اے نے 2014 میں اقتدار کھودیا تو اس وقت ملک کی اقتصادی حالات کیا تھی۔

شاہ نے کہا”اُس وقت (2014) معیشت خراب حالت میں تھی۔ ہر طرف گھوٹالے ہو رہے تھے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آ رہی تھی۔ اگر ہم نے اس وقت وائٹ پیپر نکالا ہوتا تو اس سے دنیا کو غلط پیغام جاتا“۔لیکن 10 سال بعد ہماری حکومت نے معیشت کو بحال کیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری لائی ہے اور کوئی کرپشن نہیں ہے۔ لہٰذا وائٹ پیپر شائع کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔

ایودھیا میں رام مندر کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے لوگ 500-550 سال سے اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ مندر اسی جگہ تعمیر ہونا چاہئے جہاں بھگوان رام کی پیدائش ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ تاہم تسکین کی سیاست اور لاءاینڈ آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کی اجازت نہیں دی گئی۔

شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے بارے میں مسٹر شاہ نے کہا کہ 2019 میں نافذ کیا گیا قانون اس سلسلے میں قواعد جاری کرنے کے بعد لوک سبھا انتخابات سے پہلے نافذ کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا”ہمارے مسلم بھائیوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور (سی اے اے کے خلاف) اکسایا جا رہا ہے۔ سی اے اے کا مقصد صرف ان لوگوں کو شہریت دینا ہے جو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں ظلم و ستم کا سامنا کرنے کے بعد ہندوستان آئے تھے۔ یہ کسی کی ہندوستانی شہریت چھیننے کے لئے نہیں ہےُُ۔

یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کے بارے میں امت شاہ نے کہا کہ یہ ایک آئینی ایجنڈا ہے جس پر ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور دیگر نے دستخط کیے تھے۔

شاہ نے کہا”لیکن کانگریس نے خوشنودی کی سیاست کی وجہ سے اسے نظر انداز کر دیا تھا۔ اتراکھنڈ میں یو سی سی کا نفاذ ایک سماجی تبدیلی ہے۔ اس پر تمام فورمز پر بحث کی جائے گی اور قانونی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک سیکولر ملک میں مذہب کی بنیاد پر سول کوڈ نہیں ہو سکتے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں این آئی اے کے چھاپے

Next Post

جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-05-09
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

ہندوستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا‘لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا:وزارت دفاع

2025-05-08
Next Post
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا

جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.