اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-10
in ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

نئی دہلی/10 فروری
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں فائرنگ اور بموں کی آوازوں کی جگہ ’ترقی کے شور‘ نے لے لی ہے۔
یہاں ای ٹی ناو¿ گلوبل بزنس سمٹ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے زور دے کر کہا کہ جموں کشمیر میں گڈ گورننس بالآخر ایک حقیقت بن گئی ہے۔ سابق ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے اس آرٹیکل کو 5 اگست 2019 کو منسوخ کردیا گیا تھا اور ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔
سنہا نے کہا کہ پاکستان کے اشارے پر پتھراو¿ اور حملے تاریخ ہیں اور جموں و کشمیر ہندوستان کے کسی بھی دوسرے حصے کی طرح آگے بڑھ رہا ہے اور نائٹ لائف اور سینما ہالوں کی واپسی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ نے قانون کی حکمرانی کی بحالی کے لئے پاکستان کے حامیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
سنہا نے کہا کہ آزادی کے بعد سے طویل عرصے تک گڈ گورننس اور جموں و کشمیر کے درمیان کوئی تعلق نہیں تھا۔ان کاکہنا تھا” میرے 40 ماہ کے ذاتی تجربے میں جموں کشمیر کا شمار اب اچھی حکمرانی والی ریاستوں میں کیا جارہا ہے جسے میں ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھ رہا ہوں“۔
ایل جی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں زمینی صورتحال میں تبدیلی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے جنہوں نے ان اہداف کو حاصل کیا ہے جو ناممکن سمجھے جاتے تھے۔
سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر نے عوام کی دیرینہ خواہشات اور امنگوں کو پورا کرتے ہوئے وہ حاصل کیا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ان کاکہنا تھا” امتیازی سلوک ختم ہو گیا ہے اور دہشت گردی بھی۔ یہ تبدیلی جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کی قربانی، دوسروں کی عقیدت اور مودی کے مضبوط سیاسی عزم کی وجہ سے آئی ہے جنہوں نے ہمالیہ جیسے بڑے چیلنج پر قابو پایا اور جموں و کشمیر کو ہندوستان کا مستقل حصہ بنایا جو تاریخی ہے“۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وقت بدل گیا ہے کیونکہ ان کی انتظامیہ نے قانون کی حکمرانی کو بحال کیا ہے اور مرکزی حکومت سے شفاف طریقے سے خرچ کی گئی رقم سے تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا”اب، ہم وادی (کشمیر) میں فائرنگ اور بموں کی آوازیں نہیں سنتے، جس کی جگہ ترقی کے شور نے لے لی ہے، جس میں ماضی کے مقابلے میں 10 گنا اضافہ درج کیا گیا ہے“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

2024 کے انتخابات سے پہلے سی اے اے نافذ کریں گے: امیت شاہ کا بڑا دعوی

Next Post

نتائج…؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

نتائج…؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.