منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

شری امرناتھ شرائن بورڈ نے اس سال کی شری امرناتھ یاترا کیلئے کافی بہتر انتظامات کئے ہیں:لیفٹیننٹ گورنر سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-01
in ٹاپ سٹوری
A A
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

جموں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ‘ شہر میں یاتریوں کی آمد شروع‘ انتظامات سے مطمئن ‘ سرینگر جموں شاہراہ پر فرضی مشق
سرینگر//
سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کیلئے تمام تیاریاں مکمل کیں گئی ہیں۔جموں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کئے گئے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے آج بالتل جاکر انتظامات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ۳۸دنوں پر محیط شری امرناتھ جی یاترا ۳جولائی سے شروع ہو کر۹؍اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے اس سال کی شری امرناتھ یاترا کے لیے کافی بہتر انتظامات کئے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ سول انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں نے بھی محفوظ اور ہموار یاترا کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تال میل سے کام کیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو سونہ مرگ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
سنہانے کہا’’میٹنگ میں مختلف محکموں کے سینئر افسران اور سیکورٹی ایجنسییوں نے شرکت کی، میں نے گذشتہ چار برسوں کے دوران یاترا کی تیاریوں اور انتظامات کا خود جائزہ لیا ہے میں کہہ سکتا ہوں کہ اس سال کافی بہتر انتظامات کئے گئے ہیں‘‘۔
ایل جی کا کہنا تھا’’سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے ایک دوسرے کے ساتھ تال میل کو یقینی بنایا ہے اور یاترا کیلئے مضبوط انتظامات کئے ہیں‘‘۔
سنہا نے کامیاب یاترا کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا’’مجھے امید ہے کہ لوگ پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ کامیابی سے یاترا کرنے میں کامیاب ہوں گے ‘‘۔
ایل جی نے کہا’’ملک بھر سے آنے والے یاتری اور بھی بہتر تجربے کے ساتھ واپس جائیں گے ‘‘۔
یہ مقدس یاترا روایتی راستوں۴۸کلو میٹر ننون پہلگام راستے اور۱۴کلو میٹر بالتل راستے سے بہ یک وقت شروع ہوگی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا۲جولائی کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو کشمیر کے لئے روانہ کریں گے ۔
حکام نے بتایا کہ شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر، جموں پولیس نے ضلع بھر میں متعدد اسٹریٹجک مقامات پر مشترکہ ناکے (چیک پوائنٹس) قائم کرکے سیکورٹی انتظامات کو نمایاں طور پر تقویت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چوکیاں نیم فوجی دستوں کے ساتھ مل کر قائم کی گئی ہیں تاکہ یاترا کے بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے ۔
ان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں، شہر کے اطراف اور بھگوتی نگر بیس کیمپ کی طرف جانے والے راستوں سمیت حساس ترین اور زیادہ نقل و حرکت والے علاقوں میں چوکیاں چوبیس گھنٹے کام کریں گی۔
حکام نے بتایا کہ پولیس، سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور دیگر ایجنسیوں کے اہلکاروں کو سخت تلاشی، نگرانی اور ویریفکیشن کارروائیوں کے لیے تعینات کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے سینئر افسران چوکسی، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے چوکیوں پر کارروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے’’ناکہ ٹیموں کو سخت چیکنگ اور یاتریں اور شہریوں کے ساتھ احترام کے رویے کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے‘‘۔
حکام نے بتایا کہ گاڑیوں کی جانچ، شناخت کی تصدیق اور مشکوک نقل و حرکت کا پتہ لگانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور لاجمنٹ سینٹرز کی چیکنگ کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پولیس نے شہریوں اور یاتریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ناکہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، درست شناختی ثبوت رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں پولیس فوری اطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ مقدس یاترا کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے میں عوامی تعاون بہت ضروری ہے ۔
دریں اثنا، جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)، جوگندر سنگھ نے ایس پی جی کے گروپ کمانڈر اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ساتھ، جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر نگروٹا میں ٹریفک چیک پوسٹ سے سلورا تک یاترا کے راستے کے ساتھ ایک جامع سیکورٹی جائزہ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کہ اعلیٰ سطحی ٹیم نے تعیناتی پوائنٹس کا معائنہ کیا اور روٹ پر تعینات افسران سے بات چیت کی۔انہوں نے کہا’’افسران کو ممکنہ خطرے کے منظر نامے اور فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنائے جانے والے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے ایک تفصیلی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ روزانہ انسداد تخریب کاری کی چیکنگ کریں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ایکسپریس وے کی تعمیر جاری ہے ، جن کی نشاندہی خطرے سے دوچار علاقوں کے طور پر کی گئی ہے ‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’چوکسی کو برقرار رکھنے اور تمام سیکیورٹی اداروں کے درمیان مربوط کوششوں کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔‘‘
سالانہ شری امرناتھ جی یاترا میں شرکت کے لیے ملک بھر سے عقیدت مندوں کی جموں آمد کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں وہ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اور دیگر سہولتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔
جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ پر موجود ایک عقیدت مند نے کہا’’پہلگام حملے کی خبر ضرور افسوسناک تھی، مگر عقیدت کی طاقت خوف سے زیادہ بڑی ہے ۔ یہاں پہنچ کر جو سیکیورٹی دیکھی، اس سے اطمینان ہوا کہ حکومت نے یاترا کے ہر پہلو کا خیال رکھا ہے ‘‘۔
جموںکشمیر انتظامیہ کے مطابق، یاترا کے محفوظ اور پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ رہائش، طبی امداد، ٹریفک مینجمنٹ، پانی، بجلی، صفائی اور لنگر سہولیات کو مربوط انداز میں مربوط کیا گیا ہے ۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا۲جولائی کی صبح بھگوتی نگر یاتری کیمپ سے یاترا کے پہلے قافلے کو رسمی طور پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ یاترا کا باقاعدہ آغاز۳جولائی سے بالہ تل اور پہلگام کے دونوں راستوں سے ہوگا۔
حکام کے مطابق یاترا کے دوران پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور ایس ڈی آر ایف سمیت تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ رہیں گے ۔ مختلف مقامات پر کنٹرول رومز، سی سی ٹی وی نگرانی، اور اینٹی ڈرون اقدامات بھی نافذ کیے جا چکے ہیں۔
ایک اور یاتری نے کہا’’ہم پرامن یاترا کیلئے آئے ہیں۔ حکومت نے جو انتظامات کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ پہاڑی راستے ہوں یا بیس کیمپ، ہر جگہ افسران اور رضاکار پوری سنجیدگی سے ڈیوٹی پر موجود ہیں‘‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پہلگام کے قریب ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد یاترا کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ، تاہم اس کے باوجود عقیدت مندوں کا جوش و خروش کم نہیں ہوا ہے ۔
ادھرجموں کشمیر میں امرناتھ یاترا کی شروعات سے قبل، سکیورٹی اداروں اور سول انتظامیہ نے یاترا روٹ پر ممکنہ خطرات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک ہم آہنگ اور وسیع پیمانے پر مشترکہ موک ڈرل انجام دی۔
پیر کو جموں،سرینگر قومی شاہراہ کے حساس علاقوں میں کی گئی اس مشق میں فوج، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے شرکت کی۔
مشق کے دوران لینڈ سلائیڈنگ جیسے حادثات کی صورت میں پھنسے ہوئے یاتریوں کو نکالنے ، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے ، ٹریفک بحالی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے جیسے نکات پر عملدرآمد کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جموں سچن کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ‘یہ مشق یاترا کے لیے ہماری تیاریوں کا عملی امتحان تھا، جسے صوبائی کمشنر اور اعلیٰ حکام کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ انتظامیہ یاتریوں کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔
کمار نے کہا کہ جموں کے سراوتی دھام میں روزانہ کی بنیاد پر پہلگام اور بالہ تل روٹس کے لیے ایک ہزار ٹوکن جاری کیے جا رہے ہیں۔ موسم کی صورتحال کے پیش نظر واٹر پروف ویٹنگ شیلٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ایس ڈی ایم جنوبی جموں کے مطابق، ‘حفاظتی نقطہ نظر سے۱۳سال سے کم عمر بچوں اور۷۰سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو یاترا میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے سی آر پی ایف نے یاترا روٹس پرسراغ رساں کتوں اور جدید نگرانی ٹیموں کو تعینات کیا ہے ، خاص طور پر ادھمپور جیسے حساس علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید مستحکم کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ یاترا کا آغاز۳جولائی کو پہلگام اور بالہ تل روٹس سے ہوگا، جبکہ پہلا قافلہ۲جولائی کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے روانہ ہوگا۔
یاترا کیلئے۱۰۶لاجمنٹ مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ یاتریوں کو رہائش، کھانے ، پانی، صحت، ٹریفک اور ایمرجنسی خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

Next Post

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور
ٹاپ سٹوری

۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور

2025-06-24
’پاکستان کو دہشت گردی کی بھاری قیمت چکانی پڑیگی‘
ٹاپ سٹوری

’پاکستان کو دہشت گردی کی بھاری قیمت چکانی پڑیگی‘

2025-06-22
Next Post
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.