جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

آپریشن سندور نے دنیا کے سامنے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی سخت پالیسی کو واضح کر دیا ہے:وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-25
in ٹاپ سٹوری
A A
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

ہندوستانی فوج نے۲۲ منٹ میں ملک میں بنے ہتھیاروں سے دشمن کو گھٹنوں پر کھڑا کردیا
نئی دہلی//
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آپریشن سندور نے دنیا کے سامنے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی سخت پالیسی کو واضح کر دیا ہے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ان کی حکومت قومی مفاد میں جو بھی مناسب اقدامات کرے گی۔
روحانی شخصیت اور سماجی مصلح شری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان ہونے والی بات چیت کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ملک کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں تیار کردہ ہتھیاروں نے پاکستان کے ساتھ تنازعہ کے دوران اپنا اثر دکھایا۔
مودی نے کہا ’’ہم نے دکھایا ہے کہ ہندوستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کیلئے کوئی ٹھکانہ محفوظ نہیں ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے پہلگام میں دہشت گردوں کے ذریعہ شہریوں کی ہولناک ہلاکت کے بعد پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردانہ مقامات پر عین حملوں کے بارے میں کہا کہ ہندوستانی فوج نے۲۲ منٹ میں ہندوستان میں بنے ہتھیاروں سے دشمن کو گھٹنوں پر کھڑا کردیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں ہندوستان میں بنے ہتھیاروں کی دنیا بھر میں فروخت کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے اس قابل احترام روحانی شخصیت کے نظریات پر کام کیا ہے جو ایک مضبوط ہندوستان چاہتے تھے جو کسی بھی امتیازی سلوک سے پاک تھا۔
مودی نے کہا کہ گزشتہ ۱۱ سالوں میں ان کی حکومت نے ہندوستان کو سماجی ، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں مضبوط بنانے کے لیے کام کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بیرونی ممالک پر ہندوستان کا انحصار کم ہو رہا ہے ، اور یہ دفاعی شعبے میں ’آتم نربھر‘ بنتا جا رہا ہے۔
مودی نے رہائش ، پینے کے پانی اور صحت کے بیمہ سمیت دیگر شعبوں میں اپنی حکومت کی فلاحی اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنایا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پچھلے ۱۱ سالوں میں پہلے سے زیادہ تعداد میں آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم اور ایمس کھولے گئے ہیں۔
امسال ۲۲؍اپریل کو بائسرن میں دہشت گردوںکے حملوں میں ۲۶؍افراد مارے گئے جس کے بعد بھارت نے ۶/۷ کی درمیان رات کو پاکستان اور اس کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا ۔
اس کے بعد دونوں ممالک نے ۱۰مئی تک ایک دوسرے پر حملے کئے اور پھر جنگ بندی پر اتفاق کیا ۔
اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بائسرن حملے کے تینوں حملہ آور نہ صرف پاکستانی شہری ہیں بلکہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔پولیس نے اس سے قبل تینوں افراد کے خاکے جاری کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ ان میں سے دو پاکستانی شہری جبکہ تیسرا مقامی شخص ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سٹیٹ ہڈ کی بحالی کیلئے اگر اسمبلی کو تحلیل کرنا ہو گا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ‘

Next Post

راج ناتھ آج سے چین میں ہونے والی ایس سی او میٹنگ میں ملک کی نمائندگی کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

راج ناتھ آج سے چین میں ہونے والی ایس سی او میٹنگ میں ملک کی نمائندگی کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.