سرینگر///
وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی سے عوام کو بالآخر راحت ملی ہے ، جہاں جمعے کی سہ پہر سے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی بارش نے درجہ حرارت کو معمول پر لا دیا ہے ۔
شدید دھوپ اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پریشان شہریوں نے ٹھنڈی ہوا اور بادلوں کی آمد پر راحت کی سانس لی ہے ۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں آئندہ تین روز تک موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے ، تاہم ۲۰جون سے ایک نئی گرمی کی لہر وادی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ، جس کے دوران درجہ حرارت میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ممکن ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، سرینگرسمیت وادی کے کئی علاقوں میں جمعے کی سہ پہرسے ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی نے جینا دوبھر کر دیا تھا۔ اسکولوں، دفاتر، بازاروں اور گھروں میں گرمی سے بچاؤ کے لیے پنکھوں، کولرز، اور دیگر تدابیر کا سہارا لیا جا رہا تھا۔ اب بارش کے بعد ہوا کی تازگی نے ماحول کو بہتر بنا دیا ہے ۔
ماہر موسمیات نے یو این آئی کو بتایا’’بارشوں کے باعث وادی کے بیشتر علاقوں میں اگلے تین دن تک موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے ۔ دن میں دھوپ اور بادلوں کا ملا جلا منظر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ راتیں قدرے سرد رہیں گی۔ تاہم‘۲۰جون سے ایک نئی گرمی کی لہر وادی میں داخل ہونے والی ہے ، جس سے درجہ حرارت دوبارہ بڑھ سکتا ہے ‘‘۔
۱۶؍ اور ۱۷ جون کے درمیان ، موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے ، کچھ علاقوں میں بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خاص طور پر جموں کے علاقے میں ، جہاں حالیہ ہفتوں سے شدید گرمی کا سامنا ہے۔
۱۸ سے ۱۹ جون تک ، خشک موسم ایک بار پھر غالب ہونے کی توقع ہے ، حالانکہ ایک یا دو مقامات پر مختصر بارش سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق ، سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۴ء۳۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو معمول سے ۴ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
موسم گرما کے دارالحکومت میں جمعرات کو ۲ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کے ایک دن بعد یہ بات سامنے آئی ہے‘جو معمول سے۲ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں قاضی گنڈ میں سال کے اس وقت کا اوسط درجہ حرارت۸ء۳۲ ڈگری سینٹی گریڈ ‘۱ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پہلگام میں۲ء۲۸ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو معمول سے۵ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے ، جبکہ شمالی ضلع کپواڑہ نے۹ء۳۱ ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو لیا ، جو اوسط سے۷ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
یہاں تک کہ گلمرگ ‘ جو عام طور پر ہلکے موسم گرما کے موسم کیلئے جانا جاتا ہے‘۰ء۲۳ ڈگری سینٹی گریڈ ۲ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
کشمیر میں جمعرات کی راتوں میں بھی گرمی دیکھی گئی ، وادی کے بیشتر حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے ۲تا۵ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں سب سے کم درجہ حرارت پہلگام میں۸ء۱۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیات محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں لوگوں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے اور شدید گرمی کے اوقات کے دوران بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنے کی صلاح دی ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں وکشمیر میں اگلے ۲دنوں کے دوران کہیں کہیں گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے اور شدید گرمی کے اوقات کے دوران بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنے کی صلاح دی ہے ۔
کسانوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
دریں اثنا حکومت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔