سرینگر؍۲۷؍اکتوبر
جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم تجاویز پر غور کرنے کی غرض سے توسیع شدہ کابینہ کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں کابینہ میں حال ہی میں شامل کیے گئے چاروں نئے وزراء نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’وزیر اعلیٰ نے آج سرینگر میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، جس کے دوران جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے کئی اہم تجاویز کو غور و خوض کے لیے پیش کیا گیا۔‘‘
یہ اجلاس کابینہ کی توسیع کے فوراً بعد منعقد ہوا۔ عمر عبداللہ نے منگل کی صبح اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے چار نئے وزراء کو شامل کیا، جنہیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
کابینہ میں شامل کیے گئے چاروں نئے وزراء علی محمد ساگر، میر سیف اللہ، شمیم فردوس اور الطاف احمد وانی المعروف کلو کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔
۔۔۔۔۔







