اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

’جموںکشمیر کا پانی پنجاب کو نہیں دیں گے ‘

جموں میں سوکھا پڑا ہے ‘ہم پہلے اپنا پانی اپنے لئے استعمال کریں گے پھر دوسروں کا دیکھیں گے:وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-21
in ٹاپ سٹوری
A A
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

’ریزرویشن پر کابینہ کی سب کمیٹی کی رپورٹ کو کابینہ نے تسلیم کیا ہے اور اس کو محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا ہے‘
جموں//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ ‘عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں دریائے سندھ کے تین مغربی دریاؤں سے فاضل پانی کو پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کی طرف بھیجنے کیلئے ۱۱۳کلومیٹر طویل نہر کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کہ وہ اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا’’ہم پہلے اپنا پانی اپنے لئے استعمال کریں گے پھر دوسروں کا دیکھیں گے ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کویہاں نئے رابطہ دفتر کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
جموں و کشمیر میں دریائے سندھ کے تین مغربی دریاؤں سے فاضل پانی کو پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کی طرف بھیجنے کے لیے ۱۱۳کلومیٹر طویل نہر کی تجویز کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’میں فی الحال اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’پہلے ہمیں اپنا پانی اپنے لئے استعمال کرنا چاہئے پھر دوسروں کے بارے میں سوچنا چاہئے ‘‘۔انہوں نے کہا’’جموں میں سوکھا پڑا ہے یہاں نلکوں میں پانی نہیں ہے میں پنجاب پانی کیوں بھیجوں‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ پنجاب کے پاس انڈس واٹر ٹریٹری کے تحت تین دریا تھے اس وقت پنجاب نے ہمیں پانی نہیں دیا۔
ریزرویشن پالیسی پر سب کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے محبوبہ مفتی اور سجاد لون کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا’’جب محبوبہ مفتی کو ووٹوں کی ضرورت تھی تو انہوں نے اپنے ممبروں کو ریزرویشن پر بولنے سے منع کیا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جب اننت ناگ نشست سے الیکشن لڑنے تھے اور راجوری اور پونچھ سے ووٹ حاصل کرنے تھے اس وقت محبوبہ مفتی نے ریزرویشن کے بارے میں بات کیوں نہیں کی‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’سجاد لون پانچ برسوں تک حکومت کے قریب تھے جب ایسا ہو رہا تھا، ہمیں سرکاری رہائش گاہوں سے نکالا گیا اور ہماری سیکورٹی بھی کم کر دی گئی جبکہ وہ اس وقت سرکاری کوارٹر میں رہ رہے تھے ، اس وقت انہوں نے ریزرویشن کے بارے میں بات کیوں نہیں کی‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا’’کمیٹی نے چھ ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کی ہے ، اس طرح پہلی بار ہوا، اگر مجھے وقت ضائع کرنا ہوتا تو میں مزید چھ ماہ کی توسیع کرتا ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کمیٹی کی رپورٹ کو تسلیم کیا ہے اور اس کو محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا ہے ۔
ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا’’ریاستی درجے کی بحالی پر ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کا انتظار کر رہے ہیں‘‘۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے اسرائیل کے ایران پر حملے پر سوال کرتے ہوئے ایران میں پھنسے ہندوستانی طالب علموں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا’’ایران نے کیا کیا ہے کہ اسرائیل نے اس پر حملہ کیا، کچھ ماہ پہلے کہا گیا تھا کہ ایران کو کوئی نیوکلیائی پروگرام نہیں ہے تو پھر اس پر حملہ کیوں کیا گیا‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’وہاں ہمارے طلبا پھنسے ہوئے ہیں۔۴سو طلبا کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ، جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے۱۶سو طلبا وہاں پھنسے ہوئے ہیں‘‘۔
کانگریس رکن پارلیمان ششی تھرور کے ایک بیان کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’یہ کانگریس کا داخلی معاملہ ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں غیر قانونی طور کھیر کی لکڑی لے جانے والی گاڑی ضبط

Next Post

گاندربل میں منشیات فروش گرفتار۔ادھمپور کے جیل منتقل کر دیا گیا :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

گاندربل میں منشیات فروش گرفتار۔ادھمپور کے جیل منتقل کر دیا گیا :پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.