سرینگر/10 فروری
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ہفتے کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام اور جموں کے کچھ مقامات پرکچھ مقامات پر چھاپے مارے ۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں چھاپے مارے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے جماعت اسلامی سے وابستہ دو سابق لیڈروں کے گھروں پر مارے جا رہے ہیں۔
بتادیں کہ جماعت اسلامی پر مرکزی حکومت نے سال 2019 میں پابندی عائد کی ہے ۔
ادھر جموں کے گجر نگر اور شہیدی چوک میں بھی این آئی اے کی ایک ٹیم نے ہفتے کی صبح چھاپے مارے ۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے ایک پرائیویٹ اسکول اور اس اسکول کے چیئرمین کی رہائشی گاہ پر چھاپے مارے ۔
تاہم فی الوقت این آئی اے کی طرف سے کسی گرفتاری یا بر آمدگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔