نئی دہلی/۹مئی
ہندوستان کے خلاف پاکستان کی اشتعال انگیز فوجی کارروائیوں میں اضافہ کے درمیان، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کی رات اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سینئر نمائندے کاجا کلاس سے بات کی اور انہیں پڑوسی ملک کے خلاف ہندوستان کی انتقامی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے اٹلی اور یورپی یونین کے ان رہنما¶ں کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت کی جس میں انہوں نے انہیں بتایا کہ پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جوابی کارروائی’ہدف پر مبنی اور متوازن‘ہے ۔
وزیر خارجہ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ”اٹلی کے ڈی پی ایم اور ایف ایم (نائب وزیر اعظم انٹونیو تاجانی) کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ دہشت گردی سے سختی سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے ہدف اور متوازن ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا“۔
جے شنکر نے لکھا کہ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اشتعال انگیز کارروائیوں میں کسی بھی اضافے پر ہندوستان کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔
ایک اور پوسٹ میں، انہوں نے یورپی یونین کی محترمہ کاجا کلاس کے ساتھ بھی ایسی ہی گفتگو کے بارے میں بتایا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی مسٹر جے شنکر سے فون پر بات کی۔ اس بات چیت کے دوران مسٹر جے شنکر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکہ کے عزم کی ستائش کی۔