نئی دہلی/۹مئی
ہندوستانی فوج نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 08 اور 09 مئی کی درمیانی رات کے دوران پورے مغربی سرحدی علاقے میں ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے متعدد حملے کیے اور ایل او سی کے ساتھ کئی مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں جنہیں جوابی کارروائی کی گئی اور اسے ناکام بنایا گیا۔
ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ”پاکستانی فوجیوں نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی کی“۔
فوج نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملوں کو م¶ثر طریقے سے ناکام بنایا گیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ”ہندوستانی فوج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ، تمام مذموم عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا“۔
واضح رہے کہ موجودہ تناظر میں، ہندوستان نے 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے تنازعہ بھڑکانے کی کارروائی بتاتئے ہوئے اس کے خلاف 23 اپریل کو سندھ آبی معاہدے کی معطلی سمیت کئی سخت قدم اٹھائے ہیں ۔ ہندوستان آپریشن سندور کے تحت پاکستان کے حملوں کے خلاف نپی تلی اور متوازن کارروائی کر رہا ہے ۔
تنازعات کو ہوا دینے کی کارروائی قرار دیا ہے ۔