سرینگر//
امرناتھ یاترا ۲۰۲۵کی کوریج کے لیے منظور شدہ میڈیا نمائندگان کو درج ذیل اہم ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
وہ تمام میڈیا نمائندگان جنہیں یاترا کی کوریج کے لیے باقاعدہ پاس جاری کیے گئے ہیں، اُنہیں تاکید کی جاتی ہے کہ وہ صرف اور صرف نامزد کیمپوں تک ہی یاترا کی رپورٹنگ کریں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق میڈیا کوریج کی اجازت صرف ننون بیس کیمپ (پہلگام روٹ) اور بال تل بیس کیمپ تک محدود ہے ۔ ان کیمپوں سے آگے کسی بھی قسم کی کوریج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کسی بھی میڈیا نمائندے کو یاترا قافلے کے ساتھ سفر کرنے کی سختی سے ممانعت ہے ۔ اگر کسی نے اپنی شناخت کو چھپاتے ہوئے قافلے میں شامل ہونے کی کوشش کی تو اُسے ضابطے کے تحت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انتظامیہ نے میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں تاکہ یاترا کے دوران نظم و ضبط، سیکورٹی اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔