بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-09
in تازہ تریں
A A
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

سرینگر/۹مئی(ڈیسک)
مرکزی حکومت نے ملک بھر کے 24 ہوائی اڈوں کی بندش کو 15 مئی کی صبح 5:29 بجے تک بڑھا دیا ہے ، کیونکہ آپریشن سندور اور پاکستانی فوج کے ڈرون حملے کو ناکام بنانے کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
جمعرات کو شہری ہوا بازی کی وزارت نے اعلان کیا تھا کہ 24 ہوائی اڈے سول فلائٹ آپریشن کےلئے 10 مئی تک بند رہیں گے۔
چندی گڑھ، سرینگر، امرتسر، لدھیانہ، بھونتر، کشن گڑھ، پٹیالہ، شملہ، جیسلمیر، پٹھان کوٹ، جموں، بیکانیر، لیہہ، پوربندر اور دیگر شہروں میں ہوائی اڈے 15 مئی تک بند رہیں گے۔
متعدد ایئرلائنز نے مسافروں کے لئے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی ہے اور انہیں ہوائی اڈوں کی بندش اور سیکورٹی پروٹوکول میں اضافے کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لئے کہا ہے۔
ایئر انڈیا نے جمعہ کے روز ایک پوسٹ میں کہا”ہندوستان میں متعدد ہوائی اڈوں کو مسلسل بند رکھنے کے بارے میں ایوی ایشن حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد، جموں، سرینگر، لیہہ، جودھپور، امرتسر، چندی گڑھ، بھوج، جام نگر اور راجکوٹ سے آنے اور جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 15 مئی کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 5:29 بجے تک منسوخ کردی گئی ہیں“۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مدت کے دوران سفر کے لئے درست ٹکٹ رکھنے والے صارفین کو ری شیڈولنگ چارجز پر ایک بار کی چھوٹ یا منسوخی کےلئے مکمل رقم کی واپسی کی پیش کش کی جائے گی۔
انڈیگو نے کہا کہ سرینگر، جموں، امرتسر، لیہہ، چندی گڑھ، دھرم شالا، بیکانیر، راجکوٹ، جودھپور اور کشن گڑھ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں عارضی طور پر ہوائی اڈے بند ہونے کی وجہ سے 15 مئی کی صبح 5:29 بجے تک منسوخ رہیں گی۔
دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر حکام نے بتایا کہ سخت حفاظتی پروٹوکول کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔
جمعہ کی صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان کل 66 ڈومیسٹک روانگی اور 63 آمد کے ساتھ ساتھ 5 بین الاقوامی روانگی اور 4 آمد منسوخ کردی گئی۔
دہلی ائیر پورٹ نے ایکس پر کہا”دہلی ہوائی اڈے کا آپریشن معمول کے مطابق ہے۔ تاہم فضائی حدود کی بدلتی ہوئی صورتحال اور سخت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کچھ پروازوں کے شیڈول اور سکیورٹی پروسیسنگ کے اوقات متاثر ہوسکتے ہیں“۔
جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 شہریوں کی ہلاکت کے بعد ہوائی اڈوں پر حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کی پاکستان نے تردید کی تھی۔
جمعرات کی رات پاکستانی فوج نے 300-400 ڈرون داغے تھے جنہیں بھارت کے فضائی دفاعی نظام نے روک دیا تھا۔ تاہم جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان اور گجرات کے کچھ حصوں میں زور دار دھماکوں اور ہوا میں پھٹنے والے میزائلوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پاکستانی فوج نے بھی ایل او سی کے پار توپ خانے سے گولہ باری کی جس سے جموں و کشمیر کے سرحدی گاو¿وں میں جان و مال کا نقصان ہوا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

Next Post

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.