پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک سبھا انتخابات کے بعد یو ٹی میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے :بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-31
in اہم ترین
A A
جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونگے : کول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) جموں وکشمیر کے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا۔
کول نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی پانچوں پارلیمانی سیٹوں پر جیت درج کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔
بی جے پی جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
کول نے کہا’’لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے سرگرمیاں تیز کرنا شروع کی ہیں اس ضمن میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے لیڈروں اور کارکنوں کو فعال بنایا جا رہا ہے ‘‘۔
بی جے پی جنرل سکریٹری کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمانی حلقوں میں دفاتر کھولے جا رہے ہیں تاکہ ان علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو سکیں۔
کول نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کی قیادت میں جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں۔انہوں نے کہا’’اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر بخشی اسٹیڈیم میں لوگوں کے جم غفیر نے شرکت کی جہاں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی جتنے لوگ اندر بیٹھے تھے اس سے زیادہ باہر قطاروں میں کھڑے تھے ‘‘۔
بی جے پی جنرل سکریٹری کا کہنا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا۔
انڈیا الائنس کے بارے میں جنرل سکریٹری نے کہا کہ یہ الائنس کوئی اتحاد نہیں ہے بلکہ ایک فوٹو شوٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آج گپکار الائنس کہیں نہیں ہے اسی طرح اس اتحاد کا بھی کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی پانچوں پارلیمانی سیٹوں پر جیت درج کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔
دریں اثنا جموںکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے منگل کے روز کہا کہ پارلیمانی چناؤ میں جیت کی خاطر پارٹی نے سبھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
رینا نے کہاکہ جموںکشمیر میں سبھی نشستیں جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اس بار کشمیر سے بھی کنول کا پھول کھلے گا۔
اپوزیشن اتحاد کو ڈوبتا ہوا جہاز قرار دیتے ہوئے رویندر رینا نے کہاکہ انڈیا بلاک کا کنونئرہی بھاجپا میں آگیا تو ان کے پاس اب بچا کیا ہے۔
ان باتوں کا اظہار رینا نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ نے تیاریاں شروع کی ہیں اور بہت جلد ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں دفاتر کھولے جا رہے ہیں۔
رینا نے کہاکہ فروری مہینے میں۹۰؍ اسمبلی حلقوں میں بھی دفاتر کھولے جارہے ہیں تاکہ بھاجپا کی کی جیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
ان کے مطابق مارچ کے مہینے میں ہر بلاک میں بھاجپا کی جانب سے دفاتر کھولے جائیں گے اور اس حوالے سے جموں میں۱۸۰؍اور کشمیر میں زائد از سو دفاتر کھولنے کی خاطر تیاریاں ہو رہی ہیں۔
رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھاجپا کے ۱۵لاکھ سرگرم ورکر ہیں اور انہیں چناو کے حوالے سے کام سونپا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھاجپا جیت کے مشن کے ساتھ الیکشن میں اترے گی۔
بی جے پی یو نٹ صدر کے مطابق جب سے جموں وکشمیر مرکز کا انتظام علاقہ بنا تب سے یہاں پر امن و امان قائم ہوا ، مودی حکومت سب کو ساتھ لے کر کام کررہی ہیں۔
رینا نے بتایا کہ اس بار پارلیمانی الیکشن میں کشمیر سے بھی کنول کا پھول کھلے گا۔انڈیا بلاک دو پھاڑ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں ڈوبتے ہوئے جہاز میں سوار ہیں۔انہوں کہاکہ انڈیا بلاک کا کنونئر ہی بھاجپا میں شامل ہوا تو اب ان کے پاس بچا کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ضلع لیہہ میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Next Post

کولگام میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

کولگام میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.