ہفتہ, جون 21, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کولگام میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

شمالی اور وسطی کشمیر میں۱۱منشیات فروش ممنوع نشیلی اشیاء سمیت گرفتار :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-31
in اہم ترین
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی جی کشمیر نے سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘

سرینگر//
پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قیموہ علاقے میں ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو قرق کر دیا۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس جائیداد منسلکی کی کارروائی کے بارے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے منگل کے روز قیموہ علاقے میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے دو منزلہ رہائشی مکان کو قرق کر دیا۔
پولیس نے اس منشیات فروش کی شناخت معشوق احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکن کھڈونی قیموہ کے بطور کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا’’کولگام پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کے دوران قرق شدہ جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے بطور ہوئی ہے ‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی‘‘۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش پولیس اسٹیشن قیموہ میں درج ایف آئی آر میں ملوث ہے ۔
اس دوران جموں وکشمیر پولیس نے سوپور ، بارہ مولہ اور بڈگام میں گیارہ منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیائبرآمد کرکے ضبط کی ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی ضلع بارہ مولہ کے سلطان پورہ پٹن علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران سجاد رسول ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن پلہالن پٹن کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی گئی جس دوران اس کے قبضے سے۵۳گرام چرس جیسی نشیلی اشیائبرآمد ہوئی۔ پولیس نے منشیات فروش کو موقع پر ہی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
ترجمان کے مطابق اوڑی پولیس نے لاگہامہ شاہراہ پر فاریسٹ ہٹ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران چار افراد جن کی شناخت نوخیز خان آعوان ولد کالو خان ، یاسر احمد خان ولد شکیل احمد ساکنان پرنپلن ، عبدالوحید گنائی ولد عبدالقیوم ساکن تلہ واری اور سبط حسن ولد ابن حسن ساکن قلعہ کرتارپور بجنور اتر پردیش حال اوڑی کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ۷۰گرام چرس جیسی نشیلی اشیا ء برآمد کی۔
ادھر سوپور پولیس نے ہادی پورہ چوک میں تلاشی کے دوران تین افراد جن کی شناخت فاروق احمد ملہ عرف ہلال ولد عبدالرحیم ساکن ہادی پورہ رفیع آباد، فردوس احمد ڈار ولد محمد سلطان ڈار اور ریاض احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکنان ربن کے بطور ہوئی کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے ایک سو گرام چرس‘۴۴سو نقدی اور تین موبائیل فون برآمد کرکے ضبط کئے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ رفیع آباد پولیس نے لائسر کراسنگ کے نزدیک ایک شخص جس کی شناخت معراج الدین میر ولد عبدالخالق میر ساکن عمر کالونی چھجہ ہامہ کے بطور ہوئی کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے پچاس گرام چرس کے ساتھ ساتھ تیرہ ہزار۵۰سو روپے نقدی اور موبائیل فون برآمد ہوا۔
پولیس نے مذکورہ منشیات فروش کو موقع پر ہی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
وسطی ضلع بڈگام میں انٹرنیشنل ائرپورٹ کے نزدیک پولیس نے ماروتی آلٹو کو روک کر گاڑی کی تلاشی لی جس دوران آلٹو سے۷۰گرام چرس جیسی اشیاء اور۵۸نشہ آور ادویات کے سٹرپس برآمد ہوئے ۔
علاوہ ازیں خانصاحب پولیس نے الحدیث مسجد شریف کے نزدیک ایک مشتبہ نوجوان جس کے ہاتھ میں دو بیگ تھے کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی نوجوان نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نوجوان کو دھر دبوچا اور اس کے قبضے سے۲کلو گرام چرس گردہ اور۳۸۰گرام ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کی ۔
نوجوان کی شناخت خورشید احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن خانصاحب کے بطور ہوئی ہے ، پولیس نے منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو پولیس کے ساتھ اپنا دست تعاون فراہم کرنا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات کے بعد یو ٹی میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے :بی جے پی

Next Post

نوہٹہ میں بھیانک آتشزدگی .رہائشی مکان اور دکان خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

آئی جی کشمیر نے سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

2025-06-20
عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘
اہم ترین

عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘

2025-06-20
آپریشن سندھو :جنگ زدہ ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کا ایک گروپ وطن واپس
اہم ترین

آپریشن سندھو :جنگ زدہ ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کا ایک گروپ وطن واپس

2025-06-20
شیخاوت کاپہلگام حملے کی جگہ کا دورہ ‘لوگوں کے عزم کی تعریف
اہم ترین

شیخاوت کاپہلگام حملے کی جگہ کا دورہ ‘لوگوں کے عزم کی تعریف

2025-06-20
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

وزیر اعلی کا محرم انتظامات کا اعلی سطحی اجلاس میں جائزہ

2025-06-19
بھارت کا ایران میں پھنسے ہندوستانی طلبا کو نکالنے کیلئے ’آپریشن سندھو‘کا آغاز
اہم ترین

بھارت کا ایران میں پھنسے ہندوستانی طلبا کو نکالنے کیلئے ’آپریشن سندھو‘کا آغاز

2025-06-19
مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے :کانگریس
اہم ترین

مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے :کانگریس

2025-06-19
logoo76-1
اہم ترین

جی او سی کا شمالی و جنوبی کشمیر کا دورہ۔ فوج کی آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

2025-06-19
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

نوہٹہ میں بھیانک آتشزدگی .رہائشی مکان اور دکان خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.