اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

۳۸ دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل‘یاتریوں کیلئے طبی ہدایات بھی جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-30
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز پہلگام کے ننون بیس کیمپ میں امرناتھ یاترا ۲۰۲۵کے پُرامن اور منظم انعقاد کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے یاتریوں کی سہولت کے لیے ایک فٹ اوور برج کا بھی افتتاح کیا‘ جس سے سیکورٹی جانچ کے عمل میں بہتری اور عقیدتمندوں کے انتظار کے وقت میں کمی آئے گی۔
ایل جی سنہا نے کیمپ میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر اور یاتری نواس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور مختلف بنیادی سہولیات جیسے رہائش، لنگر، بجلی و پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات، ٹریفک نظم، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر بھی متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔
سنہا نے موقع پر موجود حکام کو ہدایت دی کہ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ یہ روحانی سفر خوش اسلوبی اور محفوظ انداز میں مکمل ہو۔ لیفٹیننٹ گورنر نے زور دے کر کہا کہ یاترا میں آنے والے ہر عقیدتمند کی حفاظت اور سہولت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔
یاترا کی کامیاب تکمیل کے لیے سیکورٹی اور سول انتظامیہ کی مربوط کوششوں کو سراہتے ہوئے ، ایل جی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت جموں و کشمیر زائرین کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔
اس دوران امرناتھ جی یاترا کے احسن اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے جہاں سیکورٹی سے لے کر سہولیات تک تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے وہیں یاتریوں کیلئے خصوصی طبی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امسال۳۸ دنوں کو محیط یاترا؍۳جولائی سے شروع ہو کر ۹؍اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔حکومت نے یاتریوں سے یاترا کے دوران مناسب مقدار میں پانی پینے کی تاکید کی ہے ۔
یاتریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی یاتری کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ قریبی طبی سہولت سے رابطہ کرے اور اگر ممکن ہو تو کم اونچائی پر اترنے کی کوشش کریں۔ ان سے مزید کہا گیا ہے ’’اپنی صلاحیتوں سے زیادہ محنت کرنے سے گریز کریں اور راستے میں بار بار وقفے اور آرام کریں‘‘۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ روز سول سوسائٹی کی تنظیموں، مذہبی رہنماؤں، منتخب نمائندوں، تجارتی اور کاروباری برادری کے ساتھ میٹنگ کی۔
اس دوران شری امرناتھ جی یاترا کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مقدس یاترا کے ہموار انعقاد میں ان کی فعال شرکت اور ان کا تعاون طلب کیا۔
سنہا نے سالانہ امرناتھ یاترا کو ’عوام کی یاترا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ہر طبقے نے اس روحانی سفر کے پرامن اور کامیاب انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا ہے ۔
جموںکشمیر کے پولیس سربراہ نالین پربھات نے جموں میں شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
پربھات نے تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے فعال اور احتیاطی اقدامات کریں۔
ڈی جی پی نے پرامن اور محفوظ یاترا کو یقینی بنانے کیلئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل پیرا ہونے اور فورسز کے درمیان مضبوط ہم آہنگی پر زور دیا۔
میٹنگ کے دوران ایس ایس پی جموں کی طرف سے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ضلع بھر میں سیکورٹی انتظامات کی تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی جس میں چہرے کی شناخت کے نظام (ایف آر ایس)، اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی، اور قیام کے مراکز، رجسٹریشن پوائنٹس، اور ٹوکن کاؤنٹرز پر بہتر نگرانی شامل ہیں۔
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے شرکا کو بتایا کہ یاتریوں کی رہائش کے لیے جموں خطے میں۱۰۶قیام گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے سیکورٹی اور سول ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے اس بات کی تصدیق کی کہ فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایک جامع کثیر سطحی سیکورٹی سیٹ اپ نافذ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بالتال کے محور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ، جو یاترا کا ایک اہم راستہ ہے ۔
ایس ایس پی پوسوال نے کہ اسٹریٹجک تعیناتیاں، موبائل پٹرولنگ یونٹس، اور ریئل ٹائم نگرانی کے نظام موجود ہیں۔انہوں نے کہا’’ہمارا مقصد یاتریوں کو ایک محفوظ اور آسان تجربہ فراہم کرنا ہے ‘‘۔انہوں نے یاتریوں پر زور دیا کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔
قابل ذکر ہے کہ شری امرناتھ جی یاتریو کا پہلا قافلہ ۲جولائی کو جموں سے کشمیر کیلئے روانہ ہوگا اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس پہلے قافلے کو روانہ کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

Next Post

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.