جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-30
in اہم ترین
A A
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر///
اقوامِ متحدہ کے جوہری تنصیبات پر نظر رکھنے والے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ممکنہ طور پر ایک جوہری ہتھیار کے لیے یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ ’چند ماہ کے اندر‘ ایسا کر سکتا ہے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رفال گراسی کا کہنا تھا کہ ایران کی تین جوہری تنصیبات پر گذشتہ ہفتے کیے گئے امریکی حملے سے شدید مگر ’مکمل نقصان نہیں ہوا۔‘
گراسی نے ایک پیغام میں کہا کہ ’ہم یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے اور وہاں کچھ بھی موجود نہیں ہے۔‘
یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران میں جوہری اور عسکری اہداف کو ۱۳ جون کو اس دعوے کی بنیاد پر نشانہ بنایا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب ہے۔ اس کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کیے گئے تھے جس کے بعد امریکہ نے۲۲جون کو ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کر کے انھیں ’مکمل طور پر تباہ‘ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
تاہم اس کے بعد سے اس دعوے کے حوالے سے امریکی میڈیا کی جانب سے شک کا اظہار کیا گیا ہے۔
سنیچر کو گراسی نے بی بی سی کے امریکہ میں پارٹنر ادارے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ تہران ’چند ماہ میں ایک دوسرے سے جڑے متعدد سینٹریفیوجز کے ذریعے افزودہ یورینیئم تیار کر سکتا ہے۔‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’ایران کے پاس اب بھی وہ ’صنعتی اور ٹیکنالوجیکل صلاحیتیں موجود ہیں…اس لیے اگر ہو چاہے تو وہ یہ دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔‘
آئی اے ای اے اس حوالے سے شکوک کا اظہار کرنے والا پہلا ادارہ نہیں ہے۔ رواں ہفتے پینٹاگون کی ایک لیک ہونے والی ابتدائی اٹیلیجنس رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی حملے کے باعث یہ پروگرام صرف چند ماہ ہی پیچھے گیا ہے۔
جمعرات کو اپنی تقریر میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ان حملوں کے باعث بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ’غیر معمولی اور سنجیدہ نوعیت کا‘ نقصان ہوا ہے۔
تہران کی جانب سے آئی اے ای اے کی ان تنصیبات تک رسائی کی درخواست مسترد کی جا چکی ہے اور جمعے عراقچی نے ایکس پر کہا تھا ’’گراسی کی جانب سے بمباری کا نشانہ بننے والی تنصیبات تک ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رسائی پر زور دینے کا کوئی مقصد نہیں ہے اور ممکنہ طور پر ان کا ارادہ ٹھیک نہیں ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

Next Post

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.