جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور برابر قائم، پہلگام سرد ترین مقام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-03
in تازہ تریں
A A
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

Kashmir- Icicles

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر /۳ جنوری

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان اپنے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرکے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے دو چار کر رہا ہے۔

متعلقہ

’مرکز کی زبانی یقین دہانیوں پر بھروسہ نہ کریں‘

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس جو سائیبریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 7 جنوری تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 4 اور 5 جنوری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 7 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 8 جنوری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں یا برف باری کا امکان ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نائب صدر ۴ جنوری کو جموں آئیں گے 

Next Post

پونچھ کے جنگلاتی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’مرکز کی زبانی یقین دہانیوں پر بھروسہ نہ کریں‘

2026-09-17
مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟
اہم ترین

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

2026-09-17
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

ایل جی کی رائے بریلی میں شری شیو مہاپُران کتھا میں شرکت

2026-09-17
’عوامی مینڈیٹ سے غداری‘:بی جے پی کی این سی پر لینڈ گرانٹس بل کے حوالے سے تنقید
اہم ترین

ریاستی درجہ کی بحالی سے حکومتی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا

2026-09-17
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

یو پی آئی لین دین پر۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر فیس واپس لینے کا کوئی سوال نہیں:حکومتی عہدیدار

2026-09-17
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

اسمبلی اجلاس سے قبل سجاد لون کی ریزرویشن  پالیسی پر حکومت پر تنقید

2026-09-17
پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے: بخاری
اہم ترین

ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے تصادم نہیں  بات چیت کی ضرورت ہے: بخاری

2026-09-17
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

وسطی کشمیر رینج میں سکیورٹی صورتحال اور تیاریوں کا آئی جی پی نے جائزہ لیا

2026-09-17
Next Post
کالاکوٹ جھڑپ: کیپٹن سمیت تین اہلکار ہلاک

پونچھ کے جنگلاتی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.