سرینگر/۹ مئی
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پیر کو اینٹوں کے بھٹے پر بادل پھٹنے سے تین غیر مقامی مزدوروں کی موت ہو گئی۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بادل پھٹنے سے چاند پورہ میں ایک اینٹوں کے بھٹے کام کررہے تین غیر مقامی مزدورہلاک ہو گئے۔
تینوں کی شناخت ۵۴ ساہ سلیم منصوری‘ ۵۲سالہ قیصر منصوری اور۰۲سالہ محمد رئیس کے طور پر ہوئی ہے، سبھی اتر پردیش کے بریلی کے رہنے والے ہیں اور انہیں قانونی کارروائیوں کے لیے ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔