سرینگر/۹مئی
جموںکشمیر کے رام بن ضلع کے بٹوٹ علاقے میں جنگلی پھل کھانے سے ایک کمسن کی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز جنگلی علاقے میں چار بچوں نے جنگلی پھل کھالیا جس کے بعد اُن کی حالت متغیر ہوئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور کمسن بچوں کوعلاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں۲۱سالہ محمد شفیع جانبر نہ ہو سکا۔
اُن کے مطابق مزید تین بچوں کوجموں میڈیکل کالج ریفر کیا گیا جہاں اُن کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔