جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

قومی سلامتی کے معاملے پرتمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں:راج ناتھ

’ایک جگہ سے دوسری جگہ جوڑنا ہی نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنا بھی بی آر او کا کام ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-13
in اہم ترین
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
بارڈر روڈ آگنائزیشن (بی آر او) کے۹۰؍انفراسٹرکچر پروجیکٹوں جو۲۹سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تیار ہوئے ہیں، کو قوم کے نام کرنے کے بعد مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بی آر او کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کارناموں کے ساتھ جوڑیں۔
سنگھ نے کہا’’آپ (بی آر او) کا کام صرف ایک جگہ کو دوسری جگہ کے ساتھ جوڑنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کاموں کے ساتھ جوڑنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے ‘‘۔
وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار ضلع سانبہ میں بشنوہ ‘ کول پور ‘ پھل پور روڈ پر دیوک برج کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔
سنگھ نے کہا’’آپ کا کام صرف ایک جگہ کو دوسری جگہ کے ساتھ جوڑنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کاموں کے ساتھ جوڑنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کا تعمیرات کا یہ کام ’لوگوں کا‘،’لوگوں کیلئے‘اور’لوگوں سے‘کے جذبے کو اجاگر کرنا چاہئے ۔ان۹۰پروجیکٹوں میں سے۳۶؍ارناچل پردیش میں‘۲۶لداخ میں‘ ۱۱جموں و کشمیر میں‘۵میزورم میں‘۳ ہماچل پردیش میں‘ سکم، مغربی بنگال اور اترا کھنڈ میں دو دو، ناگا لینڈ، راجستھان اور انڈومان نیکو بار جزیروں میں ایک ایک ہے ۔بی آر او نے ان اہم پروجیکٹوں کی تعمیر کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے ۔
سنگھ نے بی آر او کو مسلح افواج کا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی آر او نہ صرف ملک کے سرحدوں کی حفاظت کر رہا ہے بلکہ ملک کے دور افتادہ علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں بھی بڑا رول ادا کر رہا ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا’’ہم بی آر او کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ملک محفوظ رہے اور سرحدی علاقے ترقی کے منازل طے کریں دور افتادہ علاقوں میں انفراسٹکچر پروجیکٹوں کی بر وقت تکمیل نئے انڈیا کا نیا نارمل بن گیا ہے ‘‘۔
۹ء۴۲۲میٹر طویل۷۰آر سی سی دیوک برج انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں مزید مستحکم ہوں گی اور علاقے میں سماجی و معاشی ترقی یقینی بن جائے گی۔
سنگھ نے امید ظاہر کی کہ بی آر او شن کن لا ٹنل جو۱۵ہزار۸سو۵۵فٹ اونچی ہے ،کو ریکارڈ وقت میں تعمیر کرکے ایک اور ریکارڈ قائم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹنل ہماچل پردیش کے لاہول سپتی کو لداخ کے زنسکار سے جوڑے گی اور یہ ایک ہمہ موسمی ٹنل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بی آر او سرحدی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو وسعت دے کر ملک کی سلامتی کیلئے قابل قدر کام کر رہا ہے ۔
وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ سرحدی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی نہ صرف ملک کی سلامتی کیلئے موثر ہے بلکہ اس سے ہمسایہ ملک جس کے بھارت کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں، کے ساتھ کنکٹوٹی کو بھی فروغ ملتا ہے ۔
سنگھ نے کہا کہ بی آر او نے کئی دوسرے ممالک جیسے مینمار اور بھوٹان میں بھی انفراسٹرکچر پروجیکٹس تعمیر کئے ہیں اور ان ممالک کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سول ‘ ملٹری ملاپ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ملک کے تحفظ کی ذمہ داری صرف فوج پر نہیں ہے بلکہ عام لوگوں پر بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی آر او انفرسٹرکچر کو سول اور ملٹری سیکٹروں کے ساتھ تعاون کرکے تیار کر رہا ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فوج اور عوام کا یہ باہمی تعاون سرحدی انفراسٹرکچر کے شعبے میں کئی سنہرے باب رقم کرے گا۔ملک کے سرحدوں کا تحفظ متحد ہو کر یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’نظریاتی اختلافات کے باوجود قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ریاستی حکومتوں کا تعاون قابل داد ہے‘‘۔انہوں نے بی آر او کی ماحولیات کے تحفظ کے تئیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کی بھی سراہنا کی۔
سنگھ نے بی آر او سے تاکید کہ کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی جاری و ساری رکھیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا’’اب تک ہم نے کم سے کم سرمایہ کاری، زیادہ سے زیادہ قیمت(ویلیو) کے منترا پر کام کیا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور کم سے کم موحولیاتی تباہی، زیادہ سے زیادہ قومی سلامتی اور بہبودی کے منترا پر کام کرنا ہے ‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وقف کے کرایہ دار ہی وقف کو چلائیں :اندرابی

Next Post

کوکر ناگ تصادم: آرمی میجر اور ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

کوکر ناگ تصادم: آرمی میجر اور ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.