جموں/یکم ستمبر
سرور ٹول پلازا کے خلاف جموں وکشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن جموں کی چکہ جام کال کے پیش نظر جموں میں جمعہ کے روز معمولات زندگی متاثر رہے ۔
ایسو سی ایشن نے یہ چکہ جام کی کال یوا راجپوت سبھا کی جموں بند کال کے چند روز بعد دی تھی۔
چکہ جام کے پیش نظر سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل معطل رہی تاہم نجی ٹرانسپورٹ حسب معمول جاری رہا۔
دریں اثنا رکن پارلیمان جگل کشور شرما نے میڈیا کو بتایا کہ سرکار نے ٹول پلازا کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔
کشور نے کہا کہ سرکار کی طرف سے جائزہ لینے کے لئے ایک ٹیم آئی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ روڈ صحیح نہیں ہے لوگوں کو دقتوں کا سامنا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ فیصلہ لوگوں کی مرضی کے مطابق آئے گا۔
اس دوران ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
ٹرانسپورٹ یونین کے صدر اجیت سنگھ نے بتایا کہ ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں اور یہ چکہ جام بھی پر امن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھگوتی نگر میں ہماری ایک میٹنگ ہوئی جہاں ٹرانسپورٹروں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے منڈی میں بھی چکہ جام کی وجہ سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہا۔
ایک ٹرانسپورٹر نے میڈیا نے بتایا کہ در اصل 31 اگست کو چکہ جام کی کال دی گئی تھی جس کو رکشا بندھن کے مقدس موقع کے پیش نظر ا ایک دن کے لئے موخر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جو سرور ٹول پلازا کھولا گیا ہے اس کے خلاف عام لوگ بھی ہیں اور ٹرانسپورٹر بھی ہیں۔
انتظامیہ سے ہماری اپیل ہے کہ اس ٹول پلازا کو بن
د کیا جائے ۔