ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہندوستان اقتصادی محاذ پر پوری دنیا میں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے :سیتارمن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-10
in تازہ تریں
A A
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۱۰اگست

منی پور فسادات کے معاملے پر اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کے تیسرے دن وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے آج دوپہر 12 بحث کا آغاز کرتے ہوئے ایک طرف جہاں کانگریس کی منموہن سنگھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں انہوں نے مودی حکومت کی 9 برس کے ترقیاتی کاموں اور اقتصادی محاذ پر اس کی کامیابیوں کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سیتارمن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ ، یوروپ اور چین سمیت دنیا کے بہت سے ممالک اس وقت اقتصادی محاذ پر سنگین بحران کے دور سے گزر رہے ہیں اور وہ کسادبازاری سے باہر نکلنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان کی اقتصادی حالت لگاتار بہتر ہو رہی ہے ۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ مودی حکومت کی بہترین پالیسی کی وجہ سے اقتصادی میدان میں ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، جس میں وزیرعظم نریندر مودی کے “ سب کا ساتھ سب کا وشواس سب کا وکاس”، جن دھن یوجنا اور ڈیجیٹل انڈیا کا اہم رول ہے ، جس کی وجہ سے ہم لگاتار آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا ہم دہائیوں سے سن رہے تھے غریبی ہٹاوں گا، لیکن ایسا نہیں ہوسکا مگر مودی حکومت اپنی بہترین پالیسی کی وجہ سے غریبی کو کم کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ سب مودی حکومت کی قوت ارادی کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سنا کرتے تھے کہ یہ کام ہوگا لیکن وہ کام کبھی ہوتا نہیں تھا اور عوام “ گا، گے ، گی” کے سہارے جیتے تھے ، مگر مودی حکومت نے اپنے کام کے ذریعے عوام کے اندر یہ یقین پیدا کردیا کہ یہ کام ہوگیا، پی ایم آواس بن گیا، بیت الخلا بن گیا، گاوں میں سڑکیں بن گئیں، ایئرپورٹ بن گئے ، ہائی ویز بن گئے ، بنک اکاونٹس کھل گئے ، بنک لون مل گیا، سستی دوا اور صحت کی سہولت آسانی سے مل گئی۔

کانگریس کی سابقہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سیتارمن نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) کی دس برس کی حکومت نے صرف عوام کا وقت برباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ڈیفنس امپورٹ اور ایکسپورٹ ، کسانوں کے لون بجٹ، فوڈ سیکورٹی بجٹ اور جنرل بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیا ہے ۔ اسی طرح خواتین کی ہیلتھ سروسیزکے شعبے میں بہتری، نئے ایمس، نئے ایئرپورٹس، نئی یونیوسٹیز اور نئے میگا فوڈ پارکوں کی تعمیرات کے میدانوں میں خاطرخواہ کامیابی حاصل کی ہے اور سرکاری بنکنگ سیکٹر قابک ذکر منافع میں چل رہا ہے ، جن میں اسٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) سرفہرست ہے ۔

اپوزیشن کے اتحاد “انڈیا” کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ معلوم نہیں یہ کیسا اتحاد ہے جو دہلی، گجرت، مغربی بنگال ، اترپردیش ، تلنگانہ سمیت دیگر ریاستوں میں ایک دوسرے کے خلاف لڑتے ہیں ان سب نے مل کر انڈیا نام سے الائنس بنالیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ایڈوانس ڈیجیٹل کی جی ۔ 20 اور آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی ہے ۔ مرکزی وزیر نے دعوی کیا کہ ان ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ملک کے عوام سال 2024 میں پھر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار میں لائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امسال یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی:ضلع مجسٹریٹ سری نگر

Next Post

ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کو امن و آشتی سے منایا جائے گا: آئی جی سی آر پی ایف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کو امن و آشتی سے منایا جائے گا: آئی جی سی آر پی ایف

ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کو امن و آشتی سے منایا جائے گا: آئی جی سی آر پی ایف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.