پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

امسال یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی:ضلع مجسٹریٹ سری نگر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-10
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
تاجرمعیاری سی سی ٹی کیمرے استعمال کرکے مشکوک نقل وحمل کے متعلق پولیس کو مطلع کریں:حکومت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۰اگست

ضلع مجسٹریٹ سرینگر‘ محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ امسال یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے ۔

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

اسد نے عام شہریوں کو اس تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

اسد نے کہا”اس سال یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے “۔

ان کا کہناتھا”اس تقریب میں جہاں فورسز اور اسکولی بچے حصہ لیں گے وہیں عام شہری بھی شمولیت کریں گے “۔انہوں نے لوگوں سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

گھنٹہ گھر کا کام مکمل ہونے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں اعجاز اسد نے کہا”آپ خود جا کر دیکھیں‘15اگست سے قبل اس کا کام مکمل کیا جائے گا۔“

 

ہندوستان اقتصادی محاذ پر پوری دنیا میں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے :سیتارمن

نئی دہلی/۱۰اگست

منی پور فسادات کے معاملے پر اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کے تیسرے دن وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے آج دوپہر 12 بحث کا آغاز کرتے ہوئے ایک طرف جہاں کانگریس کی منموہن سنگھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں انہوں نے مودی حکومت کی 9 برس کے ترقیاتی کاموں اور اقتصادی محاذ پر اس کی کامیابیوں کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔

سیتارمن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ ، یوروپ اور چین سمیت دنیا کے بہت سے ممالک اس وقت اقتصادی محاذ پر سنگین بحران کے دور سے گزر رہے ہیں اور وہ کسادبازاری سے باہر نکلنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان کی اقتصادی حالت لگاتار بہتر ہو رہی ہے ۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ مودی حکومت کی بہترین پالیسی کی وجہ سے اقتصادی میدان میں ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، جس میں وزیرعظم نریندر مودی کے “ سب کا ساتھ سب کا وشواس سب کا وکاس”، جن دھن یوجنا اور ڈیجیٹل انڈیا کا اہم رول ہے ، جس کی وجہ سے ہم لگاتار آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا ہم دہائیوں سے سن رہے تھے غریبی ہٹاوں گا، لیکن ایسا نہیں ہوسکا مگر مودی حکومت اپنی بہترین پالیسی کی وجہ سے غریبی کو کم کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ سب مودی حکومت کی قوت ارادی کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سنا کرتے تھے کہ یہ کام ہوگا لیکن وہ کام کبھی ہوتا نہیں تھا اور عوام “ گا، گے ، گی” کے سہارے جیتے تھے ، مگر مودی حکومت نے اپنے کام کے ذریعے عوام کے اندر یہ یقین پیدا کردیا کہ یہ کام ہوگیا، پی ایم آواس بن گیا، بیت الخلا بن گیا، گاوں میں سڑکیں بن گئیں، ایئرپورٹ بن گئے ، ہائی ویز بن گئے ، بنک اکاونٹس کھل گئے ، بنک لون مل گیا، سستی دوا اور صحت کی سہولت آسانی سے مل گئی۔

کانگریس کی سابقہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سیتارمن نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) کی دس برس کی حکومت نے صرف عوام کا وقت برباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ڈیفنس امپورٹ اور ایکسپورٹ ، کسانوں کے لون بجٹ، فوڈ سیکورٹی بجٹ اور جنرل بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیا ہے ۔ اسی طرح خواتین کی ہیلتھ سروسیزکے شعبے میں بہتری، نئے ایمس، نئے ایئرپورٹس، نئی یونیوسٹیز اور نئے میگا فوڈ پارکوں کی تعمیرات کے میدانوں میں خاطرخواہ کامیابی حاصل کی ہے اور سرکاری بنکنگ سیکٹر قابک ذکر منافع میں چل رہا ہے ، جن میں اسٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) سرفہرست ہے ۔

اپوزیشن کے اتحاد “انڈیا” کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ معلوم نہیں یہ کیسا اتحاد ہے جو دہلی، گجرت، مغربی بنگال ، اترپردیش ، تلنگانہ سمیت دیگر ریاستوں میں ایک دوسرے کے خلاف لڑتے ہیں ان سب نے مل کر انڈیا نام سے الائنس بنالیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ایڈوانس ڈیجیٹل کی جی ۔ 20 اور آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی ہے ۔ مرکزی وزیر نے دعوی کیا کہ ان ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ملک کے عوام سال 2024 میں پھر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار میں لائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزارت امور داخلہ نے آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کی قبل از وقت ریٹائر منٹ کا حکم دیا

Next Post

ہندوستان اقتصادی محاذ پر پوری دنیا میں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے :سیتارمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن

ہندوستان اقتصادی محاذ پر پوری دنیا میں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے :سیتارمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.