جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں 29,000 سے زیادہ آسامیاں بھری گئیں: مرکزی وزیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-26
in تازہ تریں
A A
دہلی کے تین کارپوریشنوں کو ضم کرنے کا بل لوک سبھا میں پیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

نئی دہلی/۲۶جولائی
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد 29,000 سے زیادہ آسامیاں پ±ر کی گئیں۔
ایک سوال کے تحریری جواب میں رائے نے کہا کہ جموں کشمیر حکومت نے کئی گورننس اصلاحات کی ہیں جن میں بھرتی کا شعبہ بھی شامل ہے۔
رائے کاکہنا تھا”دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بڑے پیمانے پر بھرتی مہم چلائی گئی ہے اور جموں و کشمیر کی حکومت نے 29,295 آسامیاں پ±ر کی ہیں۔ ریکروٹنگ ایجنسیوں نے 7,924 آسامیوں کا اشتہار دیا ہے۔ 2,504 آسامیوں کے سلسلے میں امتحانات منعقد کیے گئے ہیں۔”
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت میں خالی آسامیوں کی نشاندہی اور بھرتی ایک مسلسل اور جاری عمل ہے اور یہ ایک تیز رفتار بھرتی مہم کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت جموں و کشمیر مختلف محکموں کے ذریعے خود روزگار کی مختلف اسکیموں کو نافذ کرکے بے روزگاری کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں پائیدار آمدنی پیدا کرنے والے یونٹس کے قیام کے لیے رعایتی قرضوں کی فراہمی شامل ہے۔
رائے نے کہا”نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے ذریعہ کئے گئے متواتر لیبر فورس سروے (PLFS) کے نتائج سے، اپریل-جون 2021 کی مدت کے لئے خاص طور پر جموں اور کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بے روزگاری کی شرح کا تخمینہ دستیاب نہیں ہے۔“
مرکزی وزیرنے کہا، جولائی 2020-جون 2021 کے دوران کئے گئے PLFS سے، جموں و کشمیر میں 15-29 سال کی عمر کے لوگوں میں بے روزگاری کی شرح کا تخمینہ 18.3 فیصد تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے سول دہشت گردی کا شکار افراد کے دو امیدواروں کو سنٹرل پول سے 2022-23 میں ایم بی بی ایس کی نشستیں الاٹ کی گئی ہیں اور ایسے امیدواروں کے لیے فنڈ اور اسکالرشپ کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکز جموں و کشمیر میں کوٹہ، انتخابی ریزرویشن پر چار بل پیش کرے گا

Next Post

۳ دہائیوں کے بعد۸ویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں سے گزرنے کی اجازت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
امید ہے کہ انتظامیہ امسال 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹائے گی: انجمن شرعی شیعاں جموں وکشمیر

۳ دہائیوں کے بعد۸ویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں سے گزرنے کی اجازت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.