سرینگر/ 26 جولائی
ایک اہم پیشرفت میں، جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز تقریباً تین دہائیوں کے بعد 8ویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں سے نکالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔
کشمیر کے ڈویڑنل کمشنر وجے کمار بیدھوری نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انتظامیہ نے روایتی راستوں سے محرم کے جلوسوں کی اجازت دینے کے بارے میں شیعہ رہنماو¿ں کی درخواست پر غور کرنے کے بعد 8 محرم کو جلوسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھوری نے کہا”۸تاریخ کو جلوس کو روایتی راستوں سے صبح ۶بجے سے صبح۸ بجے تک اجازت دی جائے گی“۔
اس سے قبل، منگل کو شیعہ رہنماو¿ں نے ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کی تھی اور محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹانے کی مانگ کی تھی جیسے ابی گزر سے ڈلگیٹ اور پھر زڈی بل تک۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ وقت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے کہ عام لوگوں کو کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے کیونکہ ایم اے روڈ اور ڈلگیٹ کے علاقے دن بھر مصروف رہتے ہیں۔