جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مبینہ دھوکہ دہی سے نوکریاں حاصل کرنے پر۹؍افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-22
in اہم ترین
A A
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

سرینگر///
کرائم برانچ کشمیر نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) صورہ میں دھوکہ دہی سے نوکریاں حاصل کرنے کے الزام میں۹؍افراد کے خلاف چارج داخل کی ہے ۔
سی بی کے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتصادی جرائم ونگ سرینگر (کرائم برانچ کشمیر) نے سال۲۰۱۵کے ایک ایف آئی آر میں پی آر سی کے دفعات۴۷۱/۴۶۸/۴۲۰؍اور۱۲۰بی کے تحت مبینہ طور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں دھوکہ دہی، جعلی سرٹیفکیٹس پر نوکریاں حاصل کرنے ملوث ہونے پر ۹؍افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا’’کرائم برانچ کشمیر کو ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس صورہ سے ایک آفیشل مواصلت موصول ہوئی جس میں شکایت کی گئی کہ ایس کے آئی ایم ایس صورہ کے آرڈر نمبر ایس آئی ایم ایس(پی)۲۳سال ۲۰۱۵کے تحت دیگر افراد کے علاوہ شکور احمد تانترے ولد محمد یوسف تانترے ساکن پونی پورہ کولگام، محمد شاہد مرتضیٰ ولد محمد شعبان ڈار ساکن وان پورہ کولگام، شازیہ حسن دختر غلام حسن ساکن کل پورہ سراندو کولگام، مدثر بشیر صوفی ولد بشیر احمد صوفی ساکن نور باغ کولگام اور شمیم احمد نائیک ولد حمیداللہ نائیک ساکن بانی مولہ کولگام کو ان کے تعلیمی اسناد اور پیدائشی سرٹیفکیٹ کی ویری فکیشن کے شرط پر نرسنگ آرڈرلیز کے طور پر تقرری کی گئی۔
بیان کے مطابق تاہم جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کے جوائنٹ سکریٹری (ویری فکیشن) کی طرف سے پیش کر دہ ویری فکیشن رپورٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ بالا افراد کی طرف سے پیش کی گئی تعلیمی/پیدائشی سرٹیفکیٹس جعلی ہیں۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں سال۲۰۱۵میں کرائم برانچ کشمیر میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا’’تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا پانچ ملزموں کے علاوہ مزید دو افراد عامر حسن خان ولد غلام حسن خان ساکن بدرا کنڈ گاندر بل اور جہانگیر احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن عشموجی کولگام نے بھی جعلی سرٹفکیٹس پیش کرکے ایس کے آئی ایم ایس میں نوکریاں حاصل کی ہیں‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مزید دو افراد رشید الحسن گوجر ولد غلام حسن ساکن آری گنتو کولگام اور محمد اکبر لون (اب مرحوم) ولد غلام رسول لون ساکن گنڈ فتح پورہ اننت ناگ نے پیسوں کیلئے ان جعلی مارکس سرٹیفکیٹس کو بنایا تھا۔
تحقیقات کے دوران جمع کئے گئے شواہد نے انفرادی اور اجتماعی جرم ثابت کیا ہے جو آر پی سی کے دفعات۴۷۱/۴۶۸/۴۲۰؍اور۱۲۰بی کے تحت قابل سزا جرم ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں فارسٹ مجسٹریٹ سری نگر کی عدالت میں عدالتی فیصلے کے لئے چارچ شیت داخل کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

Next Post

رام بن سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

رام بن سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.