جموں//
سرینگر جموں شاہراہ پر چندر کوٹ کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ بعد دوپہر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر چندر کوٹ کے مقام پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس پر سوار نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔
متوفی کی شناخت محمد خلیل ولد شفیع ساکن ڈھلواس کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔