بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-14
in اہم ترین
A A
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

جموں//
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ چار روزہ تصادم کے دوران ہندوستان نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیت اور طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حاصل کی گئی دفاعی پیش رفت کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ان سرحدی علاقوں کا دورہ کیا جہاں حالیہ دنوں میں پاکستانی ڈرونز کی دراندازی ہوئی تھی۔ انہوں نے اس موقع پر ۶۰۰ ’فیملی بنکروں‘ کی تعمیر اور ایک مرکزی ٹیکنالوجی پر مبنی سائرن سسٹم کے قیام کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ۷مئی کو ہندوستانی افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردی کے نو ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے بعد تین روز تک شدید جھڑپیں ہوئیں۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق ہوا۔
ڈاکٹر سنگھ نے ہیرانگر سیکٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’یہ ایک بہترین موقع تھا کہ بھارت نے دنیا کو دکھایا کہ وہ کہاں کھڑا ہے اور اس کی طاقت و صلاحیت کیا ہے‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد جس طرح ایس۴۰۰میزائل نظام نے ردعمل دیا، وہ اس بات کا مظہر ہے کہ جدید دفاعی ساز و سامان مودی حکومت کے دوران ملک میں آیا۔ان کاکہنا تھا’’۱۹۷۱ اور۱۹۶۵ کی جنگوں میں سرحدی علاقوں کے لوگ خود خندقیں کھودتے تھے، لیکن اس بار انہیں یقین تھا کہ جدید ٹیکنالوجی دشمن کے ہتھیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دے گی‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کی واپسی بھارت کی مستقل پالیسی ہے اور بی جے پی کا نظریاتی ستون بھی۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’مودی جی نے خود کہا ہے کہ واحد نامکمل ایجنڈا پی او کے کو جموں و کشمیر اور ہندوستان کا اٹوٹ حصہ بنانا ہے‘‘۔
ڈاکٹر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ کانگریس حکومتوں نے سرحدی علاقوں میں سڑکیں نہ بنانے کو پالیسی کا حصہ بنایا تھا، لیکن مودی حکومت نے زیرو لائن تک سڑکیں تعمیر کی ہیں، جو بعض مقامات پر ہائی وے سے بھی بہتر ہیں۔ ان علاقوں میں موبائل ٹاور بھی نصب کیے گئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کٹھوعہ پہلا ضلع ہے جہاں دو ہزار جدید بنکر بنائے گئے ہیں، جو ایک کمرے کے فلیٹ جیسے ہیں اور تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ہیں۔ عوام نے ان بنکروں کا استعمال کیا اور اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلے، کیونکہ انہیں یقین تھا کہ وہ ان بنکروں میں زیادہ محفوظ ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں کمیونٹی بنکر بنائے گئے تھے، اب ۶۰۰ فیملی بنکرز مزید تعمیر کیے جائیں گے۔
سائرن سسٹم کے بارے میں انہوں نے کہا’’کئی بار شکایت ملی کہ سائرن کی آواز سنائی نہیں دیتی، اس لیے اب ایک خودکار، مرکزی اور ٹیکنالوجی پر مبنی سائرن سسٹم کٹھوعہ ہیڈکوارٹر سے جوڑا جائے گا، جہاں سے بٹن دبانے پر ہر سرحدی گاؤں میں سائرن بج اٹھے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

Next Post

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
Next Post

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.