بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-14
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

سرینگر///
اوڑی کے رکن اسمبلی سجاد شفیع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ۱۰ مئی کو ہونے و الے جنگ بندی معاہدے سے گرچہ ایل او سی کے نزدیک واقع اس علاقے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے لیکن سکون دائمی ہونا چاہئے۔
سجاد شفیع، جو خود ایک ڈاکٹر ہیں، نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں سے اوڑی کے باشندے ہند، پاک کے درمیان بار بار ہونے والی مسلح جھڑپوں کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے متاثر ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ہونے والی سرحد پار گولہ باری اور فائرنگ نے سرحدی علاقے کے باشندوں کو ذہنی تناؤ اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔
یو این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران سجاد شفیع نے کہا کہ ۸مئی کو پاکستان کی جانب سے شدید گولہ باری کے بعد اوڑی سے ۵۰ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور تقریباً۵۰۰ گھروں کو نقصان پہنچا۔ متاثرین میں بہت سے لوگ ابھی تک نقل مکانی اور تشویش کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں۔
سجاد شفیع نے بتایا کہ پناہ گزین کیمپ میں بچوں سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں تو وہ مجھ سے لپٹ کر کہتے ہیں’’ہم واپس نہیں جانا چاہتے۔’ یہ منظر دل کو چیر دینے والا اور حالیہ سرحدی کشیدگی کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جو مجھے زندگی بھر یاد رہے گا‘‘۔
این سی رکن اسمبلی نے ہند، پاک کے درمیان مستقل امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگ صرف تباہی اور دکھ لاتی ہے۔ان کاکہنا تھا’’یہ دہلی یا اسلام آباد کے لوگ نہیں ہیں جو ہر بار متاثر ہوتے ہیں، بلکہ ہم سرحدی لوگ ہیں جو نسل در نسل اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں‘‘۔
دس مئی کے جنگ بندی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے سجاد شفیع نے کہا کہ اگرچہ اس سے عارضی سکون ملا ہے، لیکن مستقل حل کی ضرورت ہے۔ ‘ہم دعا گو ہیں کہ یہ جنگ بندی مستقل طور پر برقرار رہے۔ ہمارے لوگوں کو معمول کی زندگی گزارنے کا حق ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ وہ مذاکرات کا راستہ اپنا کر دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا ’’نہ تو ہندوستان اپنے پڑوسیوں کو بدل سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان لیکن وہ امن کے ذریعے اپنے مستقبل کو بدل سکتے ہیں‘‘۔
شفیع نے کہا ’’جنگ کبھی خوشی کا باعث نہیں بنتی، صرف تباہی لاتی ہے۔ نسلیں اور مستقبل ضائع ہوتے ہیں‘‘۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق گولہ باری سے ۵۰۰ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ حتمی تخمینے ابھی جاری ہیں، لیکن ابتدائی نتائج تباہی کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ممبر اسمبلی نے کہا کہ زیادہ تر متاثرہ عمارتیں مکمل طور پر ملبے میں تبدیل ہو گئی ہیں، جبکہ باقیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اب فوری چیلنج ان خاندانوں کی بحالی ہے جو سب کچھ کھو چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Next Post

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
Next Post
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.