اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

ملک کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ردعمل کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا:صدر مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-15
in اہم ترین
A A
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہوں کی سی ڈی سی کی سربراہی میں صدر ہند سے ملاقات ‘ آپریشن سندور پر بریفنگ
نئی دہلی//
صدر دروپدی مرمو نے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف’آپریشن سندور‘میں ہندوستانی افواج کی بہادری، لگن اور کامیابی کی تعریف کی ہے ۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بدھ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں مسز مرمو سے ملاقات کی اور انہیں ’آپریشن سندور‘کے بارے میں آگاہ کیا۔
صدر تینوں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں۔ جنرل چوہان نے آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی کے ساتھ صدر کو پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔
راشٹرپتی بھون نے اس میٹنگ کی اطلاع سوشل میڈیا ’ایکس‘پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان اعلیٰ فوجی حکام نے صدر کو آپریشن سندور کے بارے میں آگاہ کیا۔
پوسٹ میں کہا گیا’’صدر مرمو نے اپنی مسلح افواج کی بہادری اور لگن کی تعریف کی، جس نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ردعمل کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا‘‘۔
پہلگام میں پاکستان کے اکسانے پر دہشت گردوں کے ذریعہ معصوم شہریوں کے قتل کے جواب میں ہندوستانی فورسز نے۷/۶مئی کی درمیانی شب پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے حامیوں کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا تھا، جس میں۱۰۰سے زیادہ خوفناک دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
اس کارروائی کے بعد پاکستان کی افواج نے ہندوستانی سویلین اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ہندوستان نے ناکام بنا دیا اور اس کے کئی فوجی اڈے اور فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا گیا۔
دریں اثنا چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں افوج کے سربراہان نے آپریشن سندور کے کامیاب انعقاد اور اس دوران تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کے بارے میں تھنک ٹینک کے ماہرین اور سابق فوجیوں کے ساتھ گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔
انٹیگریٹڈ ڈیفنس ہیڈکوارٹر کی طرف سے بدھ کی صبح بتایا گیا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، آرمی چیف جنرل اپندر دیویدی، نیوی چیف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی اور ایئر فورس چیف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے صبح ڈیفنس تھنک ٹینک کے ماہرین اور سابق فوجیوں کے ساتھ آپریشن سندور کے کامیاب انعقاد میں ہندوستانی مسلح افواج کے اقدامات اور آپریشنل عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس مکالمے کے دوران آپریشن کے دوران تینوں فوجوں اور دیگر عہدوں کے درمیان شاندار ہم آہنگی پر خصوصی طور پر بات کی گئی۔ اس دوران فوجوں کے درمیان باہمی اور دیگر افواج کے ساتھ ہم آہنگی کا ایک غیر معمولی نمونہ دیکھنے کو ملا۔
اعلیٰ فوجی قیادت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح تینوں افواج نے واضح طور پر بیان کردہ اسٹریٹجک رہنمائی کے ذریعے آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

Next Post

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.