سرینگر//
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں منگل کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
حکام نے بتایا ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدعلاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے جس دوران طرفین میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ۳ دہشت گردمارے گئے ۔
ذرائع نے بتایا ۱۳مئی کے صبح مخصوص انٹلی جنس انپٹ کی بنیاد پرفوج نے کیلر شوپیان علاقے کو محاصرے میں اور علاقے میں تلاشی کارروائیوں شروع کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران جب تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کے نذدیک پہنچی تو یہاں موجود دہشت گردوں نے فورسز کی تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے کچھ وقت تک یہاں فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے جھڑپ سے تین دہشت گردوں کی لاشوں کو برآمد کیا ہے ۔
حکام نے مارے گئے دہشت گردوںکی شناخت شاہد کٹے ولد محمد یوسف کٹے ساکن چوٹی پورہ ہیر پورہ شوپیاں اور عدنان شفیع ڈار ساکنہ وندونا میلہورا شوپیاں کے طور پر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد ۸مارچ ۲۰۲۳ کو دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہوا تھا۔ وہ ایک کیٹیگریا کا عسکریت پسند تھا اور لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔
حکام نے بتایا کہ وہ ۸؍ اپریل ۲۰۲۴ کو دانش ریسارٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھا جس میں دو جرمن سیاح اور ایک ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔ وہ ۱۸مئی ۲۰۲۴کو ہیر پورہ، شوپیان میں بی جے پی کے سرپنچ کے قتل میں ملوث تھا۔ اس پر شبہ ہے کہ وہ بیہی باغ، کولگام میں ٹی اے اہلکاروں کے قتل میںبھی ملوث تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ عدنان۱۸؍ اکتوبر۲۰۲۴کو لشکر طیبہ میں شامل ہوا تھا اور سی کیٹیگری کا دہشت گرد تھا۔وہ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۴ کو واچی، شوپیاں میں ایک غیر مقامی مزدور کے قتل میں ملوث تھا۔