بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-09
in اہم ترین
A A
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

سرینگر///
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کی سیاحت اور ترقی میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کا سہرا حالیہ برسوں میں امن اور بنیادی ڈھانچے کے سر باندھا جا سکتا ہے ۔
سنہا نے کہا’’کشمیر کی خوبصورتی اور روحانی ورثے نے طویل عرصے سے زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
ایل جی نے کہا’’کشمیر کے قدرتی حسن و جمال اور روحانی ورثے نے طویل مدت سے تمام شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ، ایک مشہور شاعر نے کہا ہے ،گر فرودس بروئے زمین است، ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’شنکراچاریہ سے لے کر شیخ العالم تک، اس وادی پر اولیاء اور صوفیاء کرام کی نوازش رہی ہے ‘‘۔
منوج سنہا نے کہا’’سال۲۰۱۹میں دفعہ۳۷۰ کی تنسیخ کے بعد وادی میں شعبہ سیاحت کو کافی فروغ ملا‘‘۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ ڈھائی کروڑ سیاح وادی کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوئے اور علاوہ ازیں نئے شعبوں جیسے یاتریوں کی سیاحت اور سرحدی سیاحت نے بھی تیزی سے ترقی کی ہے ۔
ایل جی کا کہنا تھا کہ وادی میں جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ میٹنگ کا انعقاد ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا’’اس میٹنگ نے عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام دیا کہ کشمیر بین الاقوامی مشغولیت کے لیے تیار ہے ‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سرمائی کھیلیں اور کشمیر میراتھن جیسے ایونٹس، جن میں۱۳ممالک نے شرکت کی، عالمی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے ۔
۲۰۲۲میں حکومت کی طرف سے متعارف کی جانے والی ہوم سٹے پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہا’’اس پالیسی نے بہت سے مقامی نوجوانوں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنایا ہے ، آج کشمیر میں۶۵فیصد سے زیادہ ہوم اسٹے خواتین کے زیر انتظام ہیں‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ مرکز کی سپرڈ (سپیشل پروجیکٹس فار ریوائول آف امرجنگ اینڈ ایسپارئرنگ ڈسٹنیشن) پہل غیر معروف سیاحتی مقامات کو فروغ دینے میں مدد کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’ہم پائیدار اور جامع ترقی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ سری نگر کے ٹٹو گراؤنڈ میں زمین کے ایک بڑے ٹکڑے پر واٹر پارک تیار کیا جائے گا جو مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے ایک نئی تفریحی جگہ فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی سہولیات کو مزید فروغ دینے کے لیے ماتا ویشنو دیوی کے راستے پر ایک روپ وے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔
سنہا نے نئی فلم پالیسی کی مدد سے کشمیر میں بالی ووڈ کی بحالی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا’’۴۰سال تک بالی ووڈ وادی سے دور رہا، اب ہم کشمیر کو بھارتی فلم انڈسٹری سے دوبارہ جوڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ پوری وادی میں۵ہزارسے زیادہ نئے ہوٹل سامنے آئے ہیں جو خطے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔
پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے سنہا نے کہا’’ہر کشمیری یکجہتی کیلئے باہر نکلا، یہ ذہنیت میں تبدیلی اور امن کیلئے لوگوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.