سرینگر/۸جولائی
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے جاگر پورہ گاوں میں ہفتے کی دوپہر کو تین بچیاں پہرو ندی میں غرقاب ہوگئیں جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ تیسری بچی کی بازیابی کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں ہفتے کی دوپہر تین بچیاں پہرو ندی میں اس وقت ڈوب گئیں جب پل پار کرنے کے دوران انہوں نے ایک بچی کی دریا میں گری چپل کو نکالنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کرکے دو بچیوں کو بچا لیا جبکہ تیسری کی تلاش جاری ہ
ے ۔