سرینگر//جموں کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو مہندر ناتھ تیواری کو سی آئی ڈی ونگ کا نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) مقرر کیا ہے۔ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک حکم نامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تیواری، جو پوسٹنگ کے احکامات کا انتظار کر رہے تھے‘کو دستیاب اسامی پرآئی جی پی، سی آئی ڈی، جموں و کشمیر کو تعینات کیا گیا ہے۔تیواری’اگمٹ‘ کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔اس دوران جموں کشمیر حکومت نے جمعہ کو انتظامیہ میں گیارہ پولیس افسران کو ترقی دینے کا حکم دیا۔خبر رساں ایجنسی نے ایک حکم نامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ افسران کو سپر ٹائم سکیل (لیول۱۴) کے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ایک سرکاری حکم کے مطابق پے میٹرکس کے سپر ٹائم سکیل (دوم) آئی جی (لیول۱۴) میں ترقی پانے والوں میں اتم چند ہیں‘ جو یکم جنوری ۲۰۲۰ سے‘ پروفارما کی بنیاد پر، پیرنٹ کیڈر میں واپسی پر‘ ودھی کمار بردی یکم جنوری ۲۰۲۱ سے پروفارما کی بنیاد پر؛ کیشو رام چورسیایکم جنوری ۲۰۲۱ سے پروفارما کی بنیاد پر‘ اتل کمار گوئل یکم جنوری ۲۰۲۲ سے اور بھیم سین ٹوٹی یکم جنوری ۲۰۲۲ سے۔۲۰۰۸ بیچ کے تین آئی پی ایس افسران کویکم جنوری ۲۰۲۲ سے سپر ٹائم سکیل (۱) ڈی آئی جی (پے میٹرکس میں لیول۱۳ ؍اے) کے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ وہ ہیں: تیجندر سنگھ (پروفارما کی بنیاد پر)، عبدالجبار اور ادے بھاسکر بلا۔۲۰۰۹ بیچ کے تین افسران کو یکم جنوری ۲۰۲۲ سے آئی پی ایس کے سلیکشن گریڈ (پے میٹرکس میں لیول۱۳) میں رکھا گیا ہے۔ان میں امتیاز اسماعیل پارے، شیلیندر کمار مشرا (پروفارما کی بنیاد پر) اور راہول ملک (پروفارما کی بنیاد پر)۔