اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون سمیت سات منشیات فروش گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-28
in تازہ تریں
A A
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سری نگر/28 مارچ
جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں میں سے تین کو ایک ناکہ کے دوران شیری میں جبکہ ایک خاتون سمیت چار دیگر کو بونیار میں گرفتار کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ پیر زادہ اعجاز احمد کی نگرانی میں انسپکٹر وسیم جہانگیر، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن شیری، کی مدد سے شیری مارکیٹ میں ایک ناکہ کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ناکہ پارٹی کو دیکھ کر منشیات فروشوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں دھر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ذاتی تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 63 گرام براﺅن شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا اور تینوں کو فوری طور حراست میں لیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت زبیر احمد پنڈت ولد محمد حیات پنڈت ساکن گانٹہ مولہ پائین، وحید بشیر ولد بشیر احمد لون اور مشتاق احمد لون ولد علی محمد لون ساکنان فتح شیری کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔اسی نوعیت کے ایک اور واقعے میں پولیس نے بارہمولہ کے ہی بونیار علاقے میں ایک خاتون سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ایس ڈی پی او اوڑی شوکت علی کی نگرانی میں ڈی ایس پی کبریٰ نذیر کی مدد سے ایس ایچ او بونیار نے بونیار میں ایک ناکے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس نے چندن واڑی سے بونیار کی طرف آ رہی ایک گاڑی زیر نمبر JK05L 3829 میں سوار چار منشیات فروشوں کو روکا تو انہوں ناکہ کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ذاتی تلاشی کے دوران منشیات فروشوں کی تحویل سے 160 گرام ہیرائن جیسا نشہ آور مواد اور پچاس ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت اخلاق میر ولد احمد میر، کبیر احمد ولد مظفر احمد ساکنان دارا گتی لیان، عبدالقیوم خان ولد سرفراز احمد ساکن بیلہ سلام آباد اور منیبہ یونس دختر محمد یونس سدن ساکن ارن بوہ کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب سڑک حادثے میں ۲۰ عمرہ زائرین ہلاک‘۲۸ زخمی

Next Post

سعودی عرب کے عسیر ریجن غیر ملکی میں عمرہ زائرین کی بس الٹ گئی، 20 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سعودی عرب کے عسیر ریجن غیر ملکی میں عمرہ زائرین کی بس الٹ گئی، 20 افراد ہلاک

سعودی عرب کے عسیر ریجن غیر ملکی میں عمرہ زائرین کی بس الٹ گئی، 20 افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.