بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا فیصلہ لے گا:وزیر داخلہ

’جب الیکشن کمیشن وفاقی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرے گا، ہم اسے فوری طور پر فراہم کریں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-19
in اہم ترین
A A
وزیر داخلہ کا دورہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر///(ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر داخلہ ‘امیت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا فیصلہ لے گا ۔
’انڈیا ٹو ڈے کنکلیو‘ میں جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے بارے میں پوچھے جانے پرشاہ نے کہا ’’الیکشن کمیشن اس بارے میں فیصلہ کرے گا جب وہ انتخابات کرانے کے لیے تیار ہو جائے گا‘‘۔شاہ نے کہا’’جب الیکشن کمیشن، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرے گا، ہم اسے فوری طور پر فراہم کریں گے‘‘۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے ملاقات میں یو ٹی میں فوری طور پر اسمبلی الیکشن منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ۔جموں کشمیر میں آخری بار ۲۰۱۴ میں الیکشن ہو ئے تھے ‘جس کے بعد پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت وجود میں آئی تھی ۔
شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جموں کشمیر میں دفعہ ۳۷۰ منسوخ کی جس کے بعد یو ٹی پر تشدد کارروائیوں میں ۷۰ فیصد کمی آئی ہے ۔ان کاکہنا تھا’’ مودی حکومت کے تحت آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم کر دیا گیا، رام مندر بن رہا ہے اور تین طلاق سے متعلق مسائل حل ہو گئے‘‘۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھا ’’ جب پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی گئی ‘ اس لیے کسی بھی بیرونی طاقت نے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جرأت نہیں کی‘‘۔
شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے ۲۰۲۴میں دوبارہ حکومت بنائے گی اور نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے۔ان کا کہنا تھا’’عوام فیصلہ کریں گے کہ ملک کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا۔ میں نے ملک کے ہر حصے کا دورہ کیا ہے اور محسوس کیا ہے کہ ایک بار پھر بی جے پی حکومت بنائے گی اور مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے‘‘۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ۱۹۷۰ کی دہائی کے بعد یہ پہلی بار ہو گا کہ کسی وزیر اعظم کو مسلسل تیسری بار عوام کا مینڈیٹ ملے گا۔
۲۰۲۴کے عام انتخابات میں این ڈی اے کو کتنی سیٹیں ملیں گی‘شاہ نے کہا کہ یہ ۲۰۱۹سے زیادہ ہوں گی۔ ’’ہم (بی جے پی) کو ۳۰۳سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔‘‘
بی جے پی کو۲۰۱۹ کے عام انتخابات میں ۳۰۳ سیٹیں ملی تھیں اور این ڈی اے کو کل۵۴۳ لوک سبھا حلقوں میں سے۳۵۰ سے زیادہ سیٹیں ملی تھیں۔
شاہ نے کہا کہ جب مودی حکومت ۲۰۱۴میں پہلی بار اقتدار میں آئی تو۶۰کروڑ لوگوں کے پاس کوئی بینک کھاتہ نہیں تھا‘۱۰کروڑ لوگوں کے پاس بیت الخلاء تک رسائی نہیں تھی اور تین کروڑ لوگوں کے پاس بجلی کے کنکشن نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ان سب کو بینکوں، بیت الخلاء‘ مفت کھانا، بجلی اور گیس کنکشن تک رسائی دی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

متر گام پلوامہ میں جنگجوؤں اور فورسز میں گولیوں کا مختصر تبادلہ

Next Post

’مشرق لداخ میں چین کے ساتھ صورتحال نازک ‘خطرناک:جئے شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت

’مشرق لداخ میں چین کے ساتھ صورتحال نازک ‘خطرناک:جئے شنکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.