منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’مشرق لداخ میں چین کے ساتھ صورتحال نازک ‘خطرناک:جئے شنکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-19
in اہم ترین
A A
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

نئی دہلی//
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو کہا کہ لداخ کے مغربی ہمالیائی علاقے میں ہندوستان اور چین کے درمیان صورتحال نازک اور خطرناک ہے۔’’کچھ حصوں میں فوجی دستے ایک دوسرے کے بہت قریب تعینات ہیں‘‘۔
۲۰۲۰ کے وسط میں اس خطے میں دونوں فریقین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۲۰ ہندوستانی فوجی ملک کیلئے مارے گئے اور ۴۰ سے زیادہ چینی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ لیکن سفارتی اور فوجی مذاکرات کے دوروں کے ذریعے صورتحال کو پرسکون کیا گیا ہے۔
دسمبر میں دونوں ممالک کے درمیان غیر متعین سرحد کے مشرقی سیکٹر میں تشدد پھوٹ پڑا لیکن اس کے نتیجے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
ایس جے شنکر نے انڈیا ٹوڈے کے ایک کنکلیو میں کہا’’میرے ذہن میں صورتحال اب بھی بہت نازک ہے کیونکہ ایسی جگہیں ہیں جہاں ہماری تعیناتیاں بہت قریب ہیں اور فوجی تشخیص میں اس لیے کافی خطرناک ہیں‘‘۔
اس سے پہلے فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جمعہ کو کہا تھاکہ چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر صورتحال مستحکم ہے لیکن اس پر بہت گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں ایک انٹرایکٹو سیشن میں، جنرل پانڈے نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے پاس ایل اے سی کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی ایک مضبوط تعیناتی ہے اور اس کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب ذخائر موجود ہیں۔
فوجی سربراہ نے کہا’’مجموعی طور پر، میں یہ کہوں گا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ صورتحال مستحکم ہے لیکن ہمیں صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے ‘‘۔
جنرل پانڈے کاکہنا تھا’’ جہاں تک مخالف کی طرف سے فورسز کی تعیناتی کا تعلق ہے، تعیناتی میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے۔ فورسز کی جدید کاری پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے، خاص طور پر جو ایل اے سی کے سامنے تعینات ہیں‘‘۔
فوجی سربراہ نے کہا کہ دونوں فریق مشرقی لداخ میں باقی مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت میں مصروف ہیں۔
جنرل پانڈے نے کہا ’’جب تک کوئی حل نہیں آتا، ہماری افواج کی تعیناتی، ہماری چوکسی کی سطح بہت ہی اعلیٰ سطح پر برقرار رہے گی۔‘‘
فوج کے سربراہ نے کہا کہ ’’دوسری طرف بنیادی ڈھانچے کی ترقی بہت تیز رفتاری سے ہو رہی ہے، چاہے وہ ایل اے سی کے ساتھ چلنے والی شاہراہوں کے لحاظ سے سڑک کا بنیادی ڈھانچہ ہو، ہوائی اڈوں اور ہیلی پورٹس کی اپ گریڈنگ ہو‘‘۔
جنرل پانڈے نے کہا کہ یہ کچھ اہم پیشرفت ہیں جن کا خاص طور پر مخالف کی فوجوں کو متحرک کرنے کی صلاحیت کے تناظر میں نوٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
فوج کے سربراہ نے کہا’’جہاں تک ہم کیا کر رہے ہیں، میرے خیال میں ہمارے پاس ایل اے سی اور تینوں شعبوں میں ایک مضبوط تعیناتی ہے۔ مجھے یہ بتانا ضروری ہے کہ ہمارے پاس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کافی ذخائر ہیں‘‘۔
جنرل پانڈے نے کہا’’نئی ٹکنالوجی اور نئے ہتھیاروں کے نظام کے انفیوڑن کے ساتھ، ہماری صلاحیت کی ترقی ایک مسلسل کوشش ہے۔ اسی طرح ہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، خاص طور پر فارورڈ ایریا کی سڑکیں، اور ہیلی پیڈ وغیرہ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی تیاری کا لیول بلند ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا فیصلہ لے گا:وزیر داخلہ

Next Post

عسکریت پسندی کےلئے استعمال :بانڈی پورہ میں دو مکانات منسلک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
عسکریت پسندی کےلئے استعمال :بانڈی پورہ میں دو مکانات منسلک

عسکریت پسندی کےلئے استعمال :بانڈی پورہ میں دو مکانات منسلک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.