جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 شوپیان میں منشیات فروش گرفتار‘تلاشی پر بھنگ بر آمد:پولیس

ایجنسیز

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

اننت ناگ/شوپیان؍۳جون

            منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے تحت اننت ناگ پولیس نے بدھ کے روز ایک مبینہ بدنام زمانہ منشیات فروش کی تقریباً۶۰ لاکھ روپے مالیت کی رہائشی جائیداد این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت ضبط کر لی۔

            پولیس کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد میں چھ مرلہ اراضی پر تعمیر شدہ دو منزلہ پختہ رہائشی مکان شامل ہے، جس کی موجودہ مارکیٹ مالیت تقریباً۶۰ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ جائیداد آصف حسین خان عرف صہیب ڈان ولد عبدالغنی خان ساکن انچی ڈورہ، اننت ناگ کی ملکیت ہے۔

            حکام کے مطابق تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸؍ ایف کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ جائیداد مبینہ طور پر منشیات کی غیر قانونی تجارت اور دیگر نشہ آور سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بنائی گئی تھی۔

            پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے مالی اثاثوں اور بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کی وسیع مہم کا حصہ ہے۔ غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی جائیدادوں کو نشانہ بنا کر قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ مجرم اپنے جرائم سے حاصل شدہ فوائد سے مستفید نہ ہو سکیں۔

            اننت ناگ پولیس نے ضلع سے منشیات کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشی اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرکے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

            پولیس نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور ان کے اثاثوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی۔

            دریں اثنا، معاشرے سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے تحت شوپیان پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔

            پولیس کے مطابق زینہ پورہ،بجبہاڑہ روڈ پر معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن زینہ پورہ کی ایک ٹیم نے ایک موٹر سائیکل کو تلاشی کے لیے روکا۔تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے۲۴۸گرام بھنگ کے سفوف نما نشہ آور مادہ برآمد کیا گیا۔گرفتار شدہ شخص کی شناخت سرجیل احمد ایتو ولد مبارک احمد ایتو ساکن پریوان، کُلگام کے طور پر کی گئی ہے۔

            اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں ایک ایف آئی آر؍این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس کے آگے اور پیچھے کے روابط کا پتہ لگایا جا سکے اور اس سے وابستہ بڑے منشیات نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

            جموں و کشمیر پولیس نے ایک مرتبہ پھر منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشی یا نشہ آور اشیاء کے استعمال سے متعلق معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

Next Post

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.