بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

احتجاج پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن ہو گا :صادق

(ویب ڈیسک )

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر؍۳جون

            نیشنل کانفرنس (این سی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے روز نئی دہلی میں جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے کے حق میں احتجاج کرے گی۔

            پارٹی کے چیف ترجمان تنویر صادق نے بدھ کے روز یہ اعلان کیا۔

            تنویر صادق نے یہا ں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں  کو بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل کانفرنس کے قانون ساز پارٹی اجلاس میں لیا گیا، جس میں پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

            ترجمان اعلیٰ نے کہا، ’’اجلاس میں کئی امور زیر بحث آئے جن میں کانگریس اور حکومت سے متعلق معاملات بھی شامل تھے، لیکن سب سے اہم موضوع خصوصی حیثیت اور ریاستی درجے کی بحالی تھا۔‘‘

             صادق نے کہا کہ پارٹی مانسون اجلاس کے پہلے دن دہلی میں احتجاج کرے گی۔انہوں نے کہا، ’’ہم جلد فیصلہ کریں گے کہ احتجاج کہاں کیا جائے گا۔ ہم دہلی جائیں گے اور ریاستی درجے کی بحالی اور آئینی ضمانتوں کا مطالبہ کریں گے۔‘‘

            حکمران جماعت کے ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ۲۰۱۹ کے بعد حالات میں بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے، تاہم ریاستی درجے کی بحالی اب بھی پارٹی کی ایک دیرینہ خواہش ہے۔انہوں نے مزید کہا، ’’اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری قیادت دہلی جا کر وہاں کے لوگوں سے بات کرے۔‘‘

             صادق نے بتایا کہ اجلاس میں منشیات کے استعمال، شراب نوشی اور جموں، کشمیر، پیر پنجال اور چناب خطوں میں ترقیاتی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پوری بحث کے دوران صبر و تحمل سے شریک رہے۔

            کابینہ میں توسیع کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صادق نے کہا کہ یہ ’’معزز وزیر اعلیٰ کا اختیار‘‘ ہے اور وہ جب مناسب سمجھیں گے، یہ فیصلہ کریں گے۔انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں بشمول سنیل شرما اور سجاد لون کے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹوں سے متعلق سوالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’آپ ان سے پوچھ سکتے ہیں، ہم نے اپنا فیصلہ آپ کو بتا دیا ہے۔‘‘

            دریں اثنا، بارہمولہ سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی جاوید حسن بیگ نے بدھ کے روز کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت محض پانچ سال کے لیے نہیں بلکہ آئندہ پچیس برس تک اقتدار میں رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے قائد حزب اختلاف سنیل شرما کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ موجودہ حکومت ایک ’’ڈوبتا ہوا جہاز‘‘ ہے۔

            سنیل شرما کے اس بیان کو رد کرتے ہوئے کہ حکومت جلد گر جائے گی، جاوید حسن بیگ نے کہا کہ اپوزیشن ’’خوش فہمی‘‘ کا شکار ہے اور زمینی سیاسی حقیقتوں سے کٹی ہوئی ہے۔

            بیگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’انہیں خواب دیکھنے دیں، وہ انہی خوابوں کے سہارے زندہ ہیں۔‘‘

            اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خاتمے سے متعلق بار بار دیے جانے والے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’وہ کہتے ہیں کہ عمر عبداللہ کی حکومت گرنے والی ہے اور وہ ایک ڈوبتے ہوئے جہاز کو بچا رہے ہیں۔ انہیں خواب دیکھنے دیں، وہ انہی خوابوں پر زندہ ہیں۔‘‘

            جب ان سے سیاسی عدم استحکام سے متعلق اپوزیشن کے دعووں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس طویل مدت کے لیے سیاسی منظرنامے میں موجود رہے گی۔انہوں نے کہا، ’’یہ حکومت صرف پانچ سال کے لیے نہیں ہے بلکہ آئندہ۲۵ برس کے لیے ہے۔۲۵سال بعد تبدیلی آئے گی، مجھ پر یقین کیجیے۔‘‘

            پارٹی اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے جاوید حسن بیگ نے کہا کہ اجلاس میں گزشتہ ڈیڑھ برس کی سیاسی اور معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مستقبل کے لیے ایک طویل المدتی حکمت عملی مرتب کرنے پر توجہ دی گئی۔

            بیگ نے کہا، ’’ایجنڈا یہ تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں سیاسی اور معاشی محاذوں پر کیا کام ہوا، آئندہ ساڑھے تین برس میں کیا کیا جائے گا اور اگلے۲۵ برس کے لیے کس طرح کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

Next Post

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.