جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

سرینگر؍۲۱جولائی

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرینگر میں حالیہ بارشوں کے بعد مختلف علاقوں، خصوصاً سول سیکریٹریٹ میں پانی جمع ہونے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرینگر اسمارٹ سٹی منصوبے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سول سیکریٹریٹ کی گراؤنڈ فلور پر پانی بھر جانا ایک ’شرمناک‘ واقعہ ہے اور اس معاملے کو معمولی نہیں سمجھا جا سکتا۔

عمرعبداللہ نے کہا’’موسم بہتر ہونے دیں، اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کرائی جائیں گی اور اس کے بعد اجتماعی طور پر مناسب کارروائی کی جائے گی‘‘۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وزراء کونسل نے اپنے گزشتہ اجلاس میں اسمارٹ سٹی منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ منصوبہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کس حد تک کامیاب رہا ہے۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ حکومت نے محسوس کیا ہے کہ منصوبے کے اصل مقاصد اور زمینی حقیقت کے درمیان واضح فرق موجود ہے، تاہم اس آڈٹ کا باضابطہ حکم ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نے اسمارٹ سٹی منصوبہ متعارف کرایا اور اس پر عمل درآمد کیا، اصل جواب دہی انہی پر عائد ہوتی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا’’بدقسمتی سے آپ یہ سوال ان لوگوں سے نہیں پوچھ سکتے جنہیں اس کا جواب دینا چاہیے۔ جنہوں نے یہاں اسمارٹ سٹی منصوبہ شروع کیا اور نافذ کیا، اور جن سے ہمیں صرف تقریباً دس فیصد باقی ماندہ کام ملا، ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ جہلم ریور فرنٹ منصوبے کے علاوہ اسمارٹ سٹی کے لیے مختص رقم کہاں خرچ ہوئی‘‘۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت سرینگر کے نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، تاہم کئی دہائیوں پرانے اس مسئلے کو مختصر مدت میں مکمل طور پر حل کرنا ممکن نہیں۔

عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں سے جن افراد کو نقصان پہنچا ہے، ان کے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

Next Post

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.