بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’یہ گرمائی یا پھر سرمائی تعطیلات ہیں ‘ تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر سوشل میڈیا دو حصوں میں تقسیم‘فیصلے پر حمایت بھی، سخت تنقید بھی

(ندائے مشرق رپورٹ)

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر؍۲۱ جولائی

جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے کشمیر ڈویژن اور جموں کے سرمائی زون کے تمام سرکاری و تسلیم شدہ نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں۲۶ جولائی تک توسیع کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔

اگرچہ حکومت نے اس فیصلے کو موجودہ خراب موسمی حالات میں طلبہ، اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین نے اس فیصلے پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔

وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور تدریسی عملے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اسکول اب۲۷ جولائی سے دوبارہ کھلیں گے۔

تاہم اس اعلان کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ بعض افراد نے حکومت کے فیصلے کو حالات کے مطابق درست اور بروقت قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے مسلسل تعطیلات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ایک صارف سعید بٹ نے حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ موجودہ خراب موسمی حالات میں تعطیلات میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے اور بچوں کی محفوظ واپسی کو ہر حال میں ترجیح دی جانی چاہیے۔

اس کے برعکس سہیل احمد نے فیصلے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر تعطیلات میں بار بار توسیع کیوں کی جا رہی ہے۔ابراہیم نامی ایک اور صارف نے پوچھا ہے کہ یہ گرمائی تعطیلات ہیں یا پھر سرمائی ‘؟

ایک اور صارف سعید مہوش نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان بھی ابھی کر دیا جائے، کیونکہ بقول ان کے بچوں کو صرف فیس ادا کرنے کی ضرورت رہ گئی ہے، تعلیم تو متاثر ہی ہو رہی ہے۔

ایک اور صارف ظفر اقبال خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر خراب موسم ہی تعطیلات میں توسیع کی بنیاد ہے تو پھر جموں ڈویژن کے سمر زون میں بھی تعطیلات بڑھائی جائیں، کیونکہ وہاں بھی موسمی حالات سازگار نہیں ہیں اور طلبہ، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کو یکساں اہمیت دی جانی چاہیے۔

بعض صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ گرمیوں کی تعطیلات کا مقصد شدید گرمی سے بچاؤ تھا، لیکن اب انہی تعطیلات میں توسیع بارشوں کی وجہ سے کی جا رہی ہے، جس سے حکومت کے فیصلے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ خراب موسم میں احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، تاہم بار بار تعلیمی سرگرمیوں میں تعطل سے طلبہ کی پڑھائی، امتحانی شیڈول اور تعلیمی معیار پر پڑنے والے اثرات پر بھی سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ غیر معمولی موسمی صورتحال میں انسانی جانوں کا تحفظ ہر دوسری ترجیح پر مقدم ہے، اسی لیے حالات معمول پر آنے تک احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

Next Post

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
 نیٹ پیپر لیک معاملے کی شفاف   تحقیقات ہونی چاہئے :سکینہ
اہم ترین

جی ایم سی راجوری میں ایم بی بی ایس  کی مزید۵۰ نشستوں کی منظوری

2026-07-22
Next Post
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.