ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

متر گام پلوامہ میں جنگجوؤں اور فورسز میں گولیوں کا مختصر تبادلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-19
in اہم ترین
A A
پلوامہ میں ملی ٹنٹوں کے حملے میںپولیس اہلکار ہلاک‘سی آر پی ایف جوان مضروب

SHOPIAN,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر///
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مترگام پلوامہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے مابین ایک مختصر گولی باری ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد مترگام گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔
جب فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چْھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلادی جس کے بعد فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوگیا۔
کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ کی اطلاع دی تھی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد دوسری جانب سے کوئی گولی نہیں چلی اور تلاشی کارروائی کے دوران انکاؤنٹر کے مقام پر کوئی عسکریت پسند نہیں ملا۔
ایسا لگتا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے دوران عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم علاقے میں ابھی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں مزید فورسز بلائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ علاقے میں ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ اس جھڑپ میں پولیس کے مطابق ضلع پلوامہ منگہماہ علاقے سے تعلق رکھنے والے عابد حسین شاہ کے علاوہ ایک اور عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا۔
عابد حسین شاہ نے کچھ ہفتے پہلے ہی عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے دو اے کے رائفل بھی برآمد کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ملک کی کامیابی سے کچھ لوگوں کوتکلیف ہو رہی ہے‘

Next Post

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا فیصلہ لے گا:وزیر داخلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
وزیر داخلہ کا دورہ شروع

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا فیصلہ لے گا:وزیر داخلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.