منگل, مارچ 28, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بجٹ کا 35 فیصد حصہ جموں وکشمیر کے انفراسٹرکچر پر خرچ ہوگا: سنیل سیٹھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-14
in تازہ تریں
A A
بجٹ کا 35 فیصد حصہ جموں وکشمیر کے انفراسٹرکچر پر خرچ ہوگا: سنیل سیٹھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۴مارچ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان اعلیٰ‘ سنیل سیٹھی نے مرکزی وزیر خزانہ نر ملا سیتا رمن کی طرف سے جموں و کشمیر کےلئے اگلے مالی سال کےلئے پیش کئے جانے والے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ کا۳۵فیصد حصہ جموں وکشمیر کے انفراسٹرکچر اور ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جموں وکشمیر میں آنے والے برس کے دوران کتنی ترقی ہوگی۔

متعلقہ

جموں:فائر اینڈ ایمر جنسی سروس امیدواروں کا جموں میں احتجاج

کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج

ترجمان اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

سیٹھی نے کہا”جموںکشمیر کےلئے پیس کی جانی وال بجٹ کا۳۵فیصد حصہ یونین ٹریٹری کے انفراسٹرکچر اور ترقی پر خرچ ہوگا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آنے والے برس کے دوران یہاں کتنی ترقی ہوگی“۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کے تحت سو پور میں۲۵ہزار میٹرک ٹن کی گنجائش کا ایک کولڈ سٹور بنایا جائے گا جبکہ جموں کے نروال میں۲ہزار میٹرک ٹن کی گنجائش کا کولڈ اسٹور بنایا جائے گا۔

سیٹھی نے کہا کہ ان کولڈ سٹوروں سے میوہ سے وابستہ لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا اور فصل کو خراب ہونے سے بچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سمارٹ سٹی کے لئے سری نگر اور جموں کےلئے پانچ سو کروڑ روپیے رکھے گئے ہیں۔

بی جے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرینگر میں سمارٹ سٹی کے پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے اور آنے والے دنوں میں پانی اور بجلی پر بھی کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں میٹرو ٹرین پر کام اگلے برس سے شروع ہوگا جس سے لوگوں کو کافی سہولیت پہنچے گی۔

سیٹھی نے کہا کہ بجٹ میں خواتین کے لئے خاص خیال رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے ایسی خاص دکانیں ہوں گی جہاں صرف خواتین ہی جا سکتی ہیں اور جن کو خواتین ہی چلا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف شعبہ سیاحت فروغ پا رہا ہے اور خواتین سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جن کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے گلابی گاڑیاں جن کے ڈرائیور خواتین ہی ہوں گی، کا بندو بست کیا جائے گا۔

بی جے پی ترجمان نے کہا کہ اگلے سال روز گار کے۴۰میلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس کے تحت نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت پانی کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپیے رکھے گئے ہیں تاکہ ہر گھر میں نل کا پانی میسر ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی اچھی رقم رکھی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ سیاحت پر۰۶کروڑ روپیے صرف کئے جائیں گے ۔

بتادیں کہ مرکزی وزیر خزانہ نر ملا سیتا رمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر اگلے مالی سال کےلئے ایک لاکھ۸۱ہزار۵سو کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میٹر والے علاقوں میں سرما میں صفر کٹوتی ہو ئی :کے پی ڈی سی ایل

Next Post

رواں سال جموں کشمیر میں سب سے زیادہ 1547.87 کروڑ روپے کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی:مرکز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
تازہ تریں

جموں:فائر اینڈ ایمر جنسی سروس امیدواروں کا جموں میں احتجاج

2023-03-27
کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج
تازہ تریں

کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج

2023-03-27
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
تازہ تریں

سری نگر کے پارمپورہ میں ایک کنبے کو ہراساں کرنے میں 9 گرفتار:پولیس

2023-03-27
وادی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ‘ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج
تازہ تریں

دن میں دھوپ تو راتیں سرد‘شبانہ درجہ حرارت میں کمی

2023-03-27
کشمیر پر لوک سبھا میں اپوزیشن اور بھاجپا میں بحث و تکرار
تازہ تریں

شوروغل کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی چار بجے تک ملتوی

2023-03-27
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
تازہ تریں

ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر وادی کشمیر میں ڈھابے اور ہوٹل بند

2023-03-26
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل
تازہ تریں

ڈیوٹی سے غیر حاضر 31 وقف ملازمین معطل

2023-03-26
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
تازہ تریں

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

2023-03-26
Next Post
۲۰۰۲ میں ایک بھی کشمیری پنڈت نے وادی نہیں چھوڑی:وزارت داخلہ

رواں سال جموں کشمیر میں سب سے زیادہ 1547.87 کروڑ روپے کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی:مرکز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.