سرینگر/20نومبر
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے عالی مسجد علاقے میں ہفتے دیر شام سڑک حادثے میں راہگیر اور موٹر سائیکل سوار سمیت دو افراد از جان ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ عالی مسجد سری نگر کے نزدیک اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب موٹر سائیکل سوار نے راہگیر کو ٹکر ماری جس دوران موٹر سائیکل چلانے والا بائیک پر قابو نہ رکھ سکا اور دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت شوکت احمد خان ساکن ٹینگ پورہ اور غلام نبی ساکن زونی مر سری نگر کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔