سرینگر/20نومبر
جموں وکشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ کے پنج ترن کرناہ علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور آرمی نے درمیانی شب کرناہ کے پنج ترن گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے رفاقت حسین شاہ ولد سعید اکبر شاہ کے مکان کی تلاشی لی جس دوران وہاں سے ایک پستول، دوپستول میگزین، سولہ گولیوں کے راونڈ، دو ہینڈ گرینیڈ ، دو ڈٹونیٹر اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔
پولیس نے کہاکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔