جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہند،پاک معمول کے تعلقات دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہی بحال ہو سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-14
in تازہ تریں
A A
ہند،پاک معمول کے تعلقات دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہی بحال ہو سکتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/14 اکتوبر

ہندوستان نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہی ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ کانفرنس فار کنفیڈنس بلڈنگ اینڈ ڈائیلاگ ان ایشیا (ایس آئی سی اے ) کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے باگچی نے کہا”آپ نے محترمہ لیکھی کا بیان دیکھا ہے ، جنہوں نے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کے طور پر شرکت کی۔ میں اس سے زیادہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کیونکہ ہم نے پاکستانی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر اپنا موقف واضح کیا ہے “۔

باگچی نے کہا”ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں۔ لیکن یہ دہشت گردی سے پاک پرامن ماحول میں کیا جا سکتا ہے “۔

کینیڈا میں پاکستان کے حمایت یافتہ خالصتانی ریفرنڈم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان مخالف عناصر کی جانب سے مبینہ ریفرنڈم کے انعقاد پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے اور اس سے کینیڈین حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ہم اس اطلاعات کو پہلے بھی عوامی طور پر شیئر کر چکے ہیں۔

باگچی نے کہا کہ ہم نے یہ مسئلہ دہلی میں کینیڈین ہائی کمیشن اور اوٹاوا میں اپنے ہائی کمیشن کے ذریعے کینیڈین حکومت کے سامنے اٹھایا ہے ۔ ہم دونوں جگہوں پر اس مسئلے کو اٹھاتے رہیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماچل میں 12 نومبر کو اسمبلی انتخابات، ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی

Next Post

آزاد کی انٹری او ر بخاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

2026-08-21
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

2026-08-21
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
اہم ترین

گور صاحب کی قابل غور باتیں !            

2026-08-21
’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘

2026-08-20
’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘
اہم ترین

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے۲۳ ویں یومِ تاسیس سے  سنہا کا خطاب

2026-08-20
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر نے بی جے پی کے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردئے

2026-08-20
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

2026-08-20
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

آزاد کی انٹری او ر بخاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.