بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

آزاد کی انٹری او ر بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

یقین کیجئے کہ ہم سمجھ سکتے ہیں اور اللہ میاں کی قسم ہم سمجھ رہے ہیں کہ اپنے اپنی پارٹی کے بخاری صاحب … الطاف بخاری صاحب پر آجکل کیا گزر رہی ہو گی … ہم سمجھ سکتے ہیں ۔ لیکن کیا کیجئے گا کہ … کہ یہ کشمیر ہے یہاں کب ‘ کیسے اور کیوں بازی پلٹ جاتی ہے ‘ کوئی نہیں جان سکتا ہے …بالکل بھی نہیں جا ن سکتا ہے ۔ کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں آزاد صاحب نے انٹری کیا ما ردی کہ اپنے بخاری صاحب نے اس کو اپنے دل پر لیا … اور دماغ پر بھی ۔ کہنے والوں کاکہنا ہے کہ بخاری صاحب کو لگتا ہے… کہ آزاد صاحب کی کشمیر میں انٹری کا مطلب انہیں آؤٹ کرنا ہے… اس سب سے آؤٹ ،جس کے بارے میں اپنے بخاری صاحب نے خواب دیکھے تھے یا … یا انہیں یہ خواب دکھائے گئے تھے ۔بخاری صاحب نے بس اسی ایک بات کو دل پر لیا ہے‘ کچھ زیادہ ہی لیا ہے اور… اور یہی وجہ ہے کہ جب سے آزاد صاحب کشمیر کے سیاسی افق پر جلوہ گر ہو ئے ہیں‘ بخاری صاحب پر گرہن لگ گیا ہے یا انہیں لگتا ہے کہ انہیں گرہن لگ گیا ہے ۔آزاد صاحب لاکھ چھپائے ‘ اس بات سے باربار اور ہر بار انکار کریں کہ انہیں کشمیر میں کسی نے نہیںلایا ہے بلکہ وہ خود آئے ہیں… لیکن یہاں کون ان کی اس بات پر یقین کرنے کیلئے بیٹھا ہے… اللہ میاں کی قسم کوئی نہیں… بالکل بھی نہیں ۔ ان کی اس بات پر اس لئے بھی کوئی یقین کرنے کو تیار نہیںہے کہ… کہ یہ کشمیر ہے‘ کشمیر اور یہاں اگر کوئی پتہ بھی ہل جائے تو… تو اس کے ہلنے کی وجہ صرف ہوا نہیں ہو تی ہے… بالکل بھی نہیں ہو تی ہے ۔ اور اپنے آزاد صاحب تو ایک تناور درخت ہیں ‘دہلی سے اکھڑ کر کشمیر میں اپنی جڑوں سمیت ایستادہ ہونا چاہتے ہیں اور… اور بھلا یہ سب یونہی ہوا… نہیں صاحب یہاں یہ بات ماننے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ۔ اگر بات اتنی سی ہو تی اور … اور آزاد صاحب خود آئے ہوتے ‘ انہیں لایا نہیں گیا ہوتا تو… تو اپنے بخاری صاحب سوکھ سوکھ کے کانٹا نہیں ہوئے ہوتے… ان کا بلڈ پریشر بڑھ نہیں جاتا… بالکل بھی نہیں بڑھ جاتا ہے… اور اس لئے نہیں بڑھ جاتا کیونکہ وہ بھی جانتے ہیں کہ …کہ اپنے آزاد صاحب کیوں آئے ہیں ‘ کس لئے آئے ہیں ‘ کس کے کہنے پر آئے ہیںاور… اور ان کے آنے کی قیمت کس کو چکانی پڑے گی ۔بے چارے بخاری صاحب !ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند،پاک معمول کے تعلقات دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہی بحال ہو سکتے ہیں

Next Post

پراعتماد سری لنکا بڑا خطرہ بن سکتا ہے: گمبھیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آر پی ایس جی گروپ نے گمبھیر کوعالمی مینٹور مقرر کیا

پراعتماد سری لنکا بڑا خطرہ بن سکتا ہے: گمبھیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.